بین ریاستی خبریں

دہلی: کورونا کی وجہ سے مرنے والوں کے اہل خانہ کو ملیں گے 50 ہزار روپئے

نئی دہلی،06؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)کورونا کی وجہ سے اپنے رشتہ داروں کو کھونے والے دہلی والوں کو دہلی ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ (ڈی ڈی آر ایف ) سے 50,000 روپئے دیا جائے گا۔ عہدیداروں نے کہا کہ یہ دہلی حکومت کی طرف سے پہلے سے دی جارہی 50,000 روپئے کی امدادی رقم کے علاوہ ہوگی۔ سینئر سرکاری عہدیداروں نے کہا کہ تمام ضلع مجسٹریٹس کو متاثرین کے اہل خانہ کو 50,000 روپئے کی امدادی رقم دینے کی ہدایات دی گئی ہیں اور توقع ہے کہ ہفتے کے آخر تک اس سلسلے میں نوٹس جاری کیے جائیں گے۔

ایک سینئر افسر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کووڈفیملی فنانشل اسسٹنس اسکیم کے تحت تقریباً 21,000 خاندانوں کو دہلی حکومت نے 50 ہزار روپئے کی امداد دی گئی ہے۔ اب اس کے علاوہ انہیں 50,000 روپئے کی رقم بھی ملے گی۔ڈی ڈی ایم اے نے ایک حکم میں کہاکہ درخواست دہندگان کو کوویڈ-19 کی وجہ سے ہونے والی موت کے سلسلے میں رقم کے لیے دہلی کے جی این سی ٹی میں متعلقہ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو براہ راست درخواست دینا ضروری ہے اور ضلع ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ہدایات کے مطابق فنڈز جاری کیے جائیں گے۔

ایک سینئر افسر نے کہا کہ جن خاندانوں کو دہلی حکومت کی اسکیم کے تحت رقم ملی ہے، انہیں ڈی ڈی آر ایف کو امدادی رقم کے لیے الگ سے درخواست دینے کی ضرورت نہیں ہے۔ ہمارے پاس ان کی تفصیلات موجود ہیں اور انہیں فوری طور پر ان کے بینک اکاؤنٹ میں یا جس بھی شکل میں انہوں نے اسکیم کے تحت رقم لینے کا انتخاب کیا ہے، اس کے ذریعہ بھیج دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button