بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

دہلی پولیس نے 60 مجرمانہ مقدمات میں مطلوب گینگسٹر کو کیا گرفتار، گینگ وار کی سازش کو کیا ناکام

نئی دہلی،07؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی پولیس نے ایک گینگسٹر کو گرفتار کیا ہے جس کے خلاف دہلی اور اتر پردیش میں 60 مجرمانہ معاملے درج ہیں۔ پکڑے گئے گینگسٹر کا نام انیل دوجانہ ہے۔ انیل دوجانہ کے ساتھ پولیس نے ان کے دو ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا ہے۔ انل دوجانہ کے خلاف دہلی میں آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی وجہ سے دہلی پولیس ان کی تلاش میں تھی۔

دہلی پولس کی کرائم برانچ کی ٹیم کافی دنوں سے انل دوجانہ اور اس کے گینگ کے خلاف ثبوت اکٹھا کرنے میں لگی ہوئی تھی۔ پولس کو اطلاع ملی تھی کہ انل دوجانہ جس کے خلاف اتر پردیش میں 60 سے زیادہ کیس درج ہیں، دہلی میں چھپا ہوا ہے اور کسی بڑی مجرمانہ واردات کو انجام دینے کی سازش کر رہا ہے۔

اس کے بعد پولیس نے انل دوجانہ کے ٹھکانے کی تلاش شروع کی، جب پولیس کو پتہ چلا کہ وہ مشرقی دہلی کے چیلا گاؤں میں چھپا ہوا ہے۔ اس کے بعد دہلی پولیس نے انل دوجانہ کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔

پکڑے گئے انیل دوجانہ کے ساتھیوں کے نام سچن گرجر اور رشمی سنگھ ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ تینوں کسی سے بدلہ لینے کی نیت سے دہلی میں چھپے ہوئے تھے۔

پولس کو اطلاع تھی کہ انل دوجانہ یا تو ککڑڈوما کورٹ کمپلیکس یا منڈاولی علاقہ میں کسی پر حملہ کرے گا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انیل دوجانہ گینگ کی کئی لوگوں سے آپسی دشمنی ہے اور اس کی بروقت گرفتاری سے دہلی این سی آر علاقے میں گینگ وار کا امکان ٹل گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button