بین ریاستی خبریں

چنئی کے تین سرکاری اسپتالوں میں 50 سے زیادہ ڈاکٹر اور ہیلتھ ورکرز کورونا سے متاثر

چنئی ،08؍ جنوری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تمل ناڈو کی راجدھانی چنئی کے تین بڑے سرکاری میڈیکل کالجوں اور اسپتالوں میں 50 سے زیادہ ڈاکٹروں اور ہیلتھ ورکرز کورونا پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔ شمالی چنئی کے اسٹینلے میڈیکل کالج میں اوٹی اور کورگ کے دورے پر گئے کم از کم 30 میڈیکل طلبہ کورونا پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔

اسی کالج کیمپس میں دو پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹر اور سات نرسوں سمیت اسٹاف کے 14 دیگر افراد بھی متاثر ہوئے ہیں۔اسٹینلے کالج میں میڈیکل کے ایک طالب علم ویردھاگیری نے کہا کہ ہم سب قرنطینہ میں ہیں اور الگ تھلگ ہیں۔ سب محفوظ ہیں۔ ہمارے تمام رابطوں کی بھی شناخت ہو گئی ہے اور اگر وہ پوزیٹیو ہیں تو انہیں بھی قرنطینہ کر دیا جائے گا۔

شہر کے وسط میں واقع کلپوک میڈیکل کالج اسپتال میں گزشتہ ایک ہفتے میں کم از کم 12 ڈاکٹرکووِڈ پوزیٹیو پائے گئے ہیں۔ گزشتہ ماہ شہر کے راجیو گاندھی میڈیکل اسپتال میں 50 ہیلتھ ورکرز بھی کووڈ پوزیٹیو پائے گئے تھے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button