آر ایل ڈی کے نو جوان لیڈر نے کر کٹ ٹورنا منٹ کا کیا افتتاح
لکھنؤ:22 جنوری (ایجنسی)کھیل کود سے جسم چست درست رہتا ہے ، کھیل سے جسمانی صحت کو تقویت پہونچتی ہے ۔ اور جسم کے اندر مو جود سستی دور ہو جاتی ہے ۔
اس لئے کھیل کو د کو اپنے اندر روزہ مرہ میں جوڑیں ۔ اس بات کا اظہار خیال یوا راشٹریہ لوک دل کے قومی تر جمان روہت اگر وال نے کیا ۔ انہوں نے آج راجدھانی کے سروجنی نگر ودھان سبھا حلقہ کے گرام نیوا میں کر کٹ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا ۔ یہ افتتاحی میچ گرام بی بی پور اور گرام نٹکر کے درمیان شروع ہوا ۔ اس موقع پر آئی پی ایس رادھے شیام جی ، گرام پر دھان گنگا پر دھان جی ، ،منی رام وشو کرما ، سمیت کثیر تعداد میں لوگ مو جود تھے ۔



