بین ریاستی خبریں

یوپی اسمبلی انتخابات 2022: گورکھپور سے سی ایم یوگی لڑیں گے انتخاب-بی جے پی نے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی

نئی دہلی ،15؍ جنوری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)اتر پردیش کی حکمران جماعت بی جے پی نے ودھان سبھا انتخابات کے لیے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو گورکھپور اربن سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ مرکزی وزیر دھرمیندر پردھان اور پارٹی جنرل سکریٹری ارون سنگھ نے نئی دہلی میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں اس کا اعلان کیا۔
پارٹی نے نائب وزیر اعلیٰ کیشو پرساد موریہ کو پریاگ راج ضلع کی سراتھو ودھان سبھا سیٹ سے اپنا امیدوار بنایا ہے۔پارٹی نے پہلے اور دوسرے مرحلے کے انتخابات کے لیے امیدواروں کی فہرست آج جاری کر دی ہے، لیکن گورکھپور میں چھٹے مرحلے میں 3 مارچ کو انتخابات ہونے ہیں۔
پانچویں مرحلے میں سراتھو میں بھی انتخابات ہونے والے ہیں۔ فہرست میں ایک بار پھر پنکج سنگھ کو نوئیڈا سے نامزد کیا گیا ہے۔ وہ مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ کے بیٹے ہیں۔بی جے پی نے اس فہرست میں کل 107 امیدواروں کے ناموں کا اعلان کیا ہے، ان میں سے بی جے پی نے 2017 میں 83 سیٹیں جیتی تھیں۔
ان 83 میں سے 63 موجودہ ایم ایل اے کو دوبارہ ٹکٹ دیا گیا ہے، جبکہ 20 سیٹوں پر نئے امید واربدلے گئے ہیں۔ بی جے پی نے ان پر نئے چہروں کو کھڑا کیا ہے۔
مظفر نگر سے کپل دیو اگروال
سردانہ سے سنگیت سوم
شاملی سے تاجندر سنگھ نروال
بدھانہ سے امیش ملک
چرتھاول سے سپنا کشیپ
پرکاجی سے پرمود اوٹوال 
کھٹولی سے وکرم سینی۔
میرٹھ سے کمل دت شرما
میرٹھ کینٹ سے امیت اگروال
میرٹھ جنوب سے سومیندر تومر
کیتھور سے ستیہ ویر تیاگی
چھپرولی سے سہیندر سنگھ رملا
ہستان پورسے دنیش کھٹک 
بڑوٹ سے کے پی سنگھ ملک
باغپت سے یوگیش
دھمالونی سے نند کشور گرجر
مراد نگر سے اجیت پال تیاگی
صاحب آباد سے سنیل شرما
میراپور سے پرشانت گرجر
سیوالکھاس سے منیندر پال سنگھ
فتح پور سیکری سے چودھری بابولال
فتح آباد سے چھوٹے لال ورما
دیوبند سے برجیش سنگھ راوت
نگینہ سے ڈاکٹر یشونت
جگپال سنگھ سہارنپور
سہارنپور نگر سے راجیو گمبر
واضح رہے کہ 403 رکنی اتر پردیش قانون ساز اسمبلی کے انتخابات سات مرحلوں میں ہونے ہیں۔ پہلے مرحلے کی پولنگ 10 فروری، دوسرے مرحلے میں 14 فروری، تیسرے مرحلے میں 20 فروری کو ہوگی۔ چوتھے مرحلے میں 23 فروری کو، پانچویں مرحلے میں 27 فروری کو، چھٹے مرحلے میں 3 مارچ کو اور ساتویں مرحلے میں 7 مارچ کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ ووٹوں کی گنتی 10 مارچ کو ہوگی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button