چندرشیکھر راؤ مودی کے استقبال کے لیے نہیں پہنچے سی ایم او نے کہا، طبیعت ٹھیک نہیں تھی
حیدرآباد5فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)تلنگانہ کے چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ ہفتہ کویہاں ایئرپورٹ پر وزیراعظم نریندر مودی کا استقبال کرتے وقت غیر حاضر رہے۔ مودی 11ویں صدی کے سنت شری رامانوجچاریہ کی یاد میں مجسمہ ملک کو وقف کرنے اور بین الاقوامی تحقیقی ادارہ کی 50ویں سالگرہ کی تقریبات کا آغاز کرنے کے لیے ہفتہ کی سہ پہر یہاں پہنچے۔
ہوائی اڈے پر مودی کا استقبال کرنے والے وی آئی پیز میں گورنر تملائی ساؤنڈرراجن، مرکزی وزیر سیاحت جی کشن ریڈی اور تلنگانہ کے وزیر تلاسانی سری نواس یادو شامل تھے۔ راؤ کی سرکاری رہائش گاہ پرگتی بھون کے ذرائع نے بتایاہے کہ چیف منسٹر کی طبیعت ٹھیک نہیں ہے کیونکہ وہ بخار میں مبتلاہیں۔
چیف منسٹر کے دفتر (سی ایم او) کے ایک خط میں کہا گیا ہے کہ تلاسانی سرینواس یادو کو وزیر اعظم کے آج ان کے دورہ کے دوران ان کی آمد اور روانگی کے وقت ان کا استقبال کرنے اور رخصت کرنے کے لیے نامزد کیاگیا ہے۔



