بین ریاستی خبریں
مہا راشٹر TET: امتحان میں بڑے فراڈ کا انکشاف 293 ناکام امیدواروں کو پاسنگ سرٹیفکیٹ دے دیا گیا
ممبئی ، 5فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مہاراشٹر ٹیچر اہلیت ٹیسٹ (ایم ایچ ٹی ای ٹی) کے حوالے سے ایک بڑا فراڈ سامنے آیا ہے۔
پونے پولیس جو ایم ایچ ٹی ای ٹی 2020 کے نتائج میں دھاندلی کے الزامات کی تحقیقات کر رہی ہے، نے کہا کہ 293 امیدواروں کو امتحان میں پاس ہونے کے سرٹیفکیٹ دیے گئے، جوکہ درحقیقت فیل ہوگئے تھے۔ اس معاملہ میں پونے پولیس نے اب تک 13 لوگوں کو گرفتار کیا ہے، جن میں ایک آئی اے ایس افسر بھی شامل ہے۔پولیس کے مطابق اب تک کی تفتیش میں 293 ایسے امیدوار ملے ہیں، جنہیں پاسنگ سرٹیفکیٹ دیا گیا تھا، لیکن وہ امتحان میں پاس نہیں تھے۔
اس سے قبل پونے پولیس کو جانچ کے دوران پتہ چلا تھا کہ تقریباً 7800 امیدواروں کے نمبروں میں پیسے کے بدلے ہیرا پھیری کی گئی تھی، پچھلے ہفتے پونے پولیس نے اسی معاملے میں آئی اے ایس افسر سوشیل کو بھی گرفتار کیا تھا، فی الحال پولس معاملہ کی جانچ کر رہی ہے، اس میں مزید انکشافات ہو سکتے ہیں۔



