بین ریاستی خبریں

مہاراشٹر: تھانے میں کورونا کے 327 نئے کیسز، مزید پانچ اموات

ممبئی،07؍ فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملک میں کورونا کی تیسری لہر اب کم ہورہی ہے۔ دریں اثنا مہاراشٹر کے تھانے ضلع میں کورونا وائرس کے انفیکشن کے 327 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرہ افراد کی کل تعداد بڑھ کر 7,05,753 ہو گئی۔ ایک اہلکار نے پیر کو بتایا کہ یہ نئے کیس اتوار کو سامنے آئے۔

ضلع میں انفیکشن سے مزید پانچ مریضوں کی موت کے بعد مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 11,822 ہو گئی ہے۔ تھانے میں شرح اموات 1.67 فیصد ہے۔ دریں اثنا ایک اور اہلکار نے بتایا کہ پڑوسی ضلع پال گھر میں انفیکشن کے کل کیسز بڑھ کر 1,62,843 ہو گئے ہیں اور مرنے والوں کی تعداد 3,386 ہے۔

واضح رہے کہ اب ملک بھر میں کورونا کے روزانہ کیسز میں کچھ کمی آرہی ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے کل 83,876 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ گزشتہ روز کے مقابلے میں کیسز میں 22 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر میں کورونا سے 895 اموات درج کی گئیں۔

نیز مرنے والوں کی تعداد 5,02,874 ہو گئی ہے۔گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے ایکٹیو کیسز میں بھی کمی آئی ہے۔ اس وقت کل 11,08,938 کیسز ایکٹیو ہیں۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 1,99,054 لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔ اس وقت ملک میں صحت یابی کی شرح بڑھ کر 96.19 فیصد ہو گئی ہے۔ یومیہ مثبت شرح 7.25 فیصد اور ہفتہ واری مثبت شرح 9.18 فیصد ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button