بین ریاستی خبریں

حجاب تنازعہ:اب وسیع بنچ سماعت کرے گی

بنگلورو9فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کرناٹک ہائی کورٹ میں بدھ کو بھی حجاب تنازعہ پر سماعت ہوئی۔ تاہم ہائی کورٹ نے سفارش کی ہے کہ اس معاملے کی سماعت بڑی بنچ میں کی جائے۔ جسٹس ڈکشٹ کی بنچ نے یہ سفارش کی ہے۔

کرناٹک کے تعلیمی اداروں میں حجاب پر پابندی سے متعلق معاملے پر ہائی کورٹ میں سماعت ہو رہی تھی۔ لارجر بنچ اب اس معاملے پر غور کرے گا کہ کیا اسکول اور کالج کسی مسلم لڑکی کو حجاب پہننے سے روک سکتے ہیں یا نہیں۔ اس سلسلے میں ہائی کورٹ کا لارجر بینچ آئینی اور بنیادی حقوق سے متعلق تمام معاملات پر غور کرے گا۔

اس معاملے پر کرناٹک کے کئی تعلیمی اداروں میں حجاب کے مخالفین اور حامی آمنے سامنے آچکے ہیں۔ پچھلے کچھ دنوں میں کرناٹک کے شیموگہ سمیت کئی اضلاع میں حجاب کی حمایت اور مخالفت میں کئی مظاہرے ہوئے ہیں۔

فرقہ پرست عناصرنے چڑھانے کے لیے مذہبی نعرے لگاکر اور ٹارچر کے ساتھ کئی جگہوں پرتشدد کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button