نئی دہلی 19فروری :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مرکزی حکومت نے عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے سابق لیڈر کمار وشواس کو وائی زمرہ کی سیکورٹی فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب کمار وشواس کو مرکزی سیکورٹی ایجنسی سی آر پی ایف کے ذریعے وائی زمرہ کی سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔
یہ اقدام وشواس کے دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال کے خلاف الزامات کے بعد سامنے آیا ہے۔قبل ازیں وزارت داخلہ نے کہاہے کہ حکومت کمار وشواس کی سیکورٹی کا جائزہ لے رہی ہے۔
انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر خطرے کا جائزہ لینے اور اس کا اندازہ لگانے کے بعد انہیں سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ جائزہ لینے کے بعد وشواس کو مرکزی سیکورٹی ایجنسی سی آر پی ایف کے ذریعے وائی زمرہ کی سیکورٹی دی گئی ہے۔کمار وشواس نے کجریوال پر پنجاب میں اسمبلی انتخابات کی مہم کے دوران علیحدگی پسندوں کی حمایت کرنے کا الزام لگایا تھا۔ پنجاب اسمبلی کے انتخابات کے لیے ووٹنگ 20 فروری کو ہوگی۔



