بین ریاستی خبریں

پنجاب الیکشن: ووٹنگ سے ایک دن قبل نوجوت سنگھ سدھو کے ہتک عزت کا مقدمہ درج

چنڈی گڑھ،19؍ فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) پنجاب اسمبلی کی 117 نشستوں پر کل پولنگ ہوگی۔ پنجاب کانگریس کے سربراہ نوجوت سنگھ سدھو، جو امرتسر مشرقی سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں، پولنگ سے ایک دن پہلے ہی مشکل میں آگئے ہیں۔ دراصل چندی گڑھ کے ڈی ایس پی نے سدھو کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا ہے۔

معلومات کے مطابق چندی گڑھ کے ڈی ایس پی دلشیر سنگھ چندیل نے چیف جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں سدھو کے خلاف مجرمانہ ہتک عزت کی درخواست دائر کی ہے۔ ڈی ایس پی نے کہاکہ سدھو 2021 میں ایک ریلی کے دوران پولیس کے خلاف اپنے ریمارکس کے لیے غیر مشروط معافی مانگنے میں ناکام رہے ہیں۔

دسمبر 2021 میں پنجاب کی سابق وزیر اشوینی سیکھری کی ریلی میں پہنچے سدھو نے پنجاب پولیس کا مذاق اڑایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ اگر اشونی سیکھری آپ کو ایک دھکا مارے تو تھانیدارکی پتلون گیلی ہو جائے گی۔ نیز اس بیان پر جب ان سے سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ بات صرف مذاق میں کہی ہے۔

سدھو نے کہہ دیا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا ہے۔ اس کے بعد چندی گڑھ پولیس کے ڈی ایس پی نے نوجوت سنگھ سدھو کو نوٹس بھیج کر ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button