بین ریاستی خبریں

راجستھان : بارات لے جارہی کار ندی میں گری، دولہا سمیت 9 افراد کی المناک موت

ہری کوٹہ ؍جے پور،20فروری:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)راجستھان کے ضلع کوٹہ میں اتوار کی صبح ایک بڑا حادثہ پیش آگیا، جس میں باراتیوں کو لے جانے والی کار بے قابو ہو کر کوٹہ کے نیاپورہ پل سے چمبل ندی میں جاگری۔اس حادثے میں 9 افراد کی المناک موت کی اطلاع ہے ۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور انتظامیہ موقع پر پہنچ گئی۔ معلومات کے مطابق کار میں موجود لوگوں کا آپس میں تعلق بتایا جا رہا ہے۔

مرنے والوں میں دولہا بھی شامل ہے۔ گاڑی کے بے قابو ہونے کی کئی وجوہات بتائی جا رہی ہیں، جن میں شراب کے نشہ کی حالت میں میں گاڑی چلانا بھی بتایا جا رہا ہے۔ پولیس موقع پر پہنچ کر گاڑی کو باہر نکالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ معلومات کے مطابق دولہا کے رشتہ دار صبح 5.30 بجے سوائی مادھوپور سے نکل کر بارات لے کر اجین (مدھیہ پردیش) جا رہے تھے۔

اس دوران کار کوٹہ کے نیاپورہ پل سے چمبل ندی میں جاگری ۔ گاڑی میں موجود افراد نے شیشہ کھول کر نکلنے کی کوشش کی تاہم صرف ایک شیشہ ہی کھل سکا ،جس کے باعث کار میں سوار 7 افرادہلاک ہوگئے، باقی 2 افراد کی لاشیں دریا میں بہہ گئیں۔ مقامی لوگوں نے جب حادثہ کی شکار گاڑی دیکھی ،تو پولیس کو اطلاع دی گئی، جس کے بعد ہی امدادی کام شروع کیاگیا۔

پولیس کی غوطہ خور ٹیم اب تک 9 لاشیں نکال چکی ہے۔ تمام لاشیں ایم بی ایس اسپتال میں رکھی گئی ہیں ۔ لوک سبھا اسپیکر اوم برلا نے کار حادثے پر افسوس کا اظہار کیا اور ہر ممکن مدد کا یقین دلایا ہے، انہوں نے انتظامیہ کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی ہدایت بھی دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button