تلنگانہ کی خبریں

 پیدا پلی کا نوجوان دھننجے ‘ جس نے 8 سرکاری نوکریاں حاصل کیں

سخت محنت و جدوجہد سے کئی مسابقتی امتحانات میں کامیابی ۔ دوسروں کیلئے مثال

حیدرآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) آج کے دور میں جب ایک بھی سرکاری نوکری حاصل کرنا انتہائی مشکل ہے اور تعلیم یافتہ افراد کو کم رتبہ والی ملازمت حاصل کرنے جدوجہد کرنی پڑ رہی ہے حیرت کی بات ہے کہ پیدا پلی کے نوجوان نے صرف تین سال میں آٹھ سرکاری ملازمتیں حاصل کی ہیں۔
یہ کہانی پیداپلی کے راماگنڈم سے تعلق رکھنے والے نوجوان بی دھننجے Battari Dhanujay کی ہے ۔ یہ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتا ہے ۔ اس کی خواہش تھی کہ سرکاری ملازمت حاصل کرے ۔ اس نے نہ صرف ایک بلکہ آٹھ سرکاری ملازمتیں حاصل کیں ۔ ایک سال میں اسے پانچ ملازمتیں حاصل ہوئیں۔
دھننجے نے جونئیر پنچایت سکریٹری ‘ وی آر او ‘ جونئیر اسسٹنٹ ( گروپ ۔ iv ) اسسٹنٹ اکاونٹس آفیسر اور ایل ڈی سی ( اسرو ) کے امتحان 2019 میں کامیاب کئے ۔ 2020 میں اسے ٹی ایس آر ٹی سی میں جونئیر اسسٹنٹ کی ملازمت حاصل ہوئی ۔
اس کا آبپاشی محکمہ میں جونئیر اسسٹنٹ کیلئے انتخاب ہوا ۔ حال ہی میں اسے تلنگانہ وٹرنری یونیورسٹی میں سینئر اسسٹنٹ کی نوکری بھی ملی ۔ دھننجے فی الحال محکمہ آبپاشی میںجونئیر اسسٹنٹ ہے ۔ اس نے تاہم وٹرنری یونیورسٹی میں سینئر اسسٹنٹ کی نوکری اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔
دھننجے کا کہنا ہے کہ آٹھ سرکاری ملازمتیں حاصل کرکے اسے مسرت ہوئی ۔ اس نے امتحانات کیلئے اپنی تیاریوں کا تذکرہ کیا ۔ اس نے کہا کہ اگر طلبا عزم و جدوجہد سے تیاری کریں تو ان کیلئے ایسا کرنا مشکل نہیں ہے ۔ 18 اگسٹ 1990 کو پیدا ہوئے دھننجے نے ضلع پریشد ہائی اسکول راماگنڈم سے اسکولی تعلیم حاصل کی ۔
اس نے 2005 میں ایس ایس سی کیا ۔ اس نے انٹر کی تعلیم سنٹرل جونئیر کالج این ٹی پی سی سے اور ڈگری کی تعلیم ٹرینیٹی کالج این ٹی پی سی سے حاصل کی ۔ 2012 میں ایم بی اے کیا ۔ پانچ سال خانگی نوکری کرچکا ہے ۔
ملازمت سے غیر مطمئن دھننجے نے مسابقتی امتحانات کی تیاریوں کا فیصلہ کیا اور اس نے کریمنگر کے ایک اسٹڈی سرکل سے ٹریننگ حاصل کی ۔ دھننجے نے بعد میں حیدرآباد کے ایک سنٹر سے بھی تعلیم حاصل کی اور اپنی محنت سے آٹھ سرکاری ملازمتیں حاصل کیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button