کریم نگر:(پریس نوٹ)عزم آئ اے ایس اکیڈیمی کریم نگر کے زیر اہتمام بتاریخ 1/مارچ بروز منگل بوقت 10.30بجے صبح بمقام مسلم ایجوکیشنل سوسائٹی بلڈنگ روبرو مانیر پٹرول پمپ ایک خصوصی نشست دانشوروں اور صحافی حضرات کے ساتھ زیر سرپرستی مفتی اعتماد الحق قاسمی بصدارت عبدالمتین نائب صدر عزم اکیڈمی منعقد کی گئی۔
اس اجلاس کو مخاطب کرتے ہوئے ڈاکٹر فصیح الدین نواب جنرل سکریٹری نےعزم اکیڈمی کی کار کردگی پر روشنی ڈالتے ہوے کہا کہ گزشتہ سال مشن آئ اے ایس 100کے لیے اس اکیڈمی سے تربیت حاصل کرنے والے دو طلباء کا انتخاب عمل میں آیا۔
ان طلباء کو اکیڈمی کی جانب سے ہر طرح کی مدد کی گئ واضح ہو کہ اکیڈمی اپنی خدمات بلکل مفت انجام دیتی ہے اور مستحق طلبا کی مالی مدد بھی کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ذہین و محنتی طلباجو خواہش مند ہیں۔
ان کی تربیت کرتے ہوے امسال بھی ہماری کوشش ہوگی کہ یہاں کے تربیت یافتہ طلباء کا انتخاب عمل میں آۓ عبدالمتین نائب صدر اکیڈمی نے اجلاس کو مخاطب کرتے ہوے خواہش کی کہ ذہین و محنتی طلباء کو اس طرف راغب کریں۔
ان تک ہمارا پیغام پہنچایں ان شاءاللہ اکیڈمی ان طلباء کی تربیت و وسائل مالی امداد بہم پہنچائی جائے گی انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں ایس ایس سی،انٹر میڈیٹ و ڈگری طلباء کے لیے UPSC CIVIL SERVICES AWARENESS PROGRAM معلوماتی پروگرام کا انعقاد 6/مارچ کو مستقر کریم نگر پیکاک ہوٹل پر عمل میں لایا جا رہا ہے۔
اس پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے حاضرین اجلاس سے خواہش کی کہ اپنے مفید مشوروں اور تجاویز سے اکیڈمی کو نوازیں جس پر مختلف حضرات نے اپنے مشورہ اور تجاویز پیش کی کہ کس طرح پروگرام کو کامیاب بنایا جا سکتا ہے۔
اکیڈمی کے ذمہ داران نے اس پر غور فکر کے بعد عمل کرنے کا تیقن دیا اس پروگرام میں ضلع جگتیال،پداپلی منچریال کورٹلہ کے وفد نے شرکت کی اور بھر پور تعاون کا یقین دلایا۔
اس اجلاس کی کارروائی شیخ حبیب الرحمن نے چلائ افتتاحی کلمات سید افضل محی الدین نےادا کیں مفتی اعتماد الحق قاسمی صاحب کی دعا پر اجلاس کا اختتام عمل میں آیا۔
اس اجلاس میں مفتی یونس القاسمی صاحب صدر جمیعت علماء کریم نگر، مصطفی انصاری سابق صدر سنیر سٹیزن ، سرور شاہ بیابانی صدر انجمن ترقی اردو،سی اے ندیم،محمد جمیل،عبدالباری، محمد خالد، موسی خان، سعادت صدیقی،خان ضیاء جگتیال،محمد حمید پداپلی،معراج مسعود،ڈی۔ایم ڈبلیو حافظ مظہر الدین، حافظ اشتیاق و دیگر معززین شہر کریم نگر شریک تھے بعد ازاں معراج مسعود DMWO کی شال پوشی کرتے ہوے تہنیت پیش کی گئ۔



