تلنگانہ کی خبریں

جنگاوُں : اکولا ستیش کو تلنگانہ جنا سمیتی ریاستی کمیٹی کا ممبر منتخب 

جنگاوُں : (محمد عابد فیصل قریشی) تلنگانہ جنا سمیتی کے ریاستی صدر تلنگانہپروفیسر کودندڈارام  صاحب نے ضلع جنگاوُں سے اکولا ستیش کو ریا ستی کمیٹی کے ممبر کی حیثیت سے منتخب کیا ۔واضح رہے کہ اکولا ستیش نے تلنگانہ تحریک سے آج کی تلنگانہ جنا سمیتی پارٹی کے ابھرنے تک کلیدی کردار ادا کیا ، اسی لئیےاکولا ستیش کو تلنگانہ جنا سمیتی ریاستی کمیٹی کا ممبر منتخب  کیا۔ 

ہفتہ کو انھیں پروفیسر کودنڈہ رام کا خط موصول ہوا ستیش نے پروفیسر کودنڈہ رام کا شکریہ ادا کیا انھوں نے کہا کہ وہ  پارٹی کی ترقی کے لئیے اپنی بے لوث خدمات انجام دینگے  اور  مستقبل میں تلنگانہ جنا سمیتی کو مزید ترقی دینے کی کوشش کرینگے۔  ستیش نے ریاستی صدور کا شکریہ ادا کیا ، انہوں نے یہ وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پروفیسر کودندرام اعتماد کرتے ہوئے  سمجھوتہ کیے بغیر مجھے خدمت کا موقع دیا میں انھیں کسی شکایت کا موقع نہیں دینگےاور ہمیشہ عوام کی خدمت کے لئے حاضر رہینگے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button