بین ریاستی خبریں

منی لانڈرنگ کیس: 14 دن کی عدالتی تحویل میں نواب ملک ، 23 فروری کو ای ڈی نے کیاتھا گرفتار

ممبئی، 7 مارچ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مہاراشٹر حکومت کے وزیر اور این سی پی لیڈر نواب ملک کو 14 دن کی عدالتی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ ان کے خلاف یہ کارروائی ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے منی لانڈرنگ اور انڈر ورلڈ سے تعلق کے معاملے میں کی ہے۔

اس سے پہلے 7 مارچ تک ای ڈی کی حراست میں رکھے گئے نواب ملک کو ای ڈی نے 23 فروری کو گرفتار کیا تھا۔

پہلے عدالت نے نواب ملک کو 3 مارچ تک جسمانی ریمانڈ پر بھیج دیا جس کے بعد حراست کی مدت 7 مارچ تک بڑھا دی گئی۔

قبل ازیں نواب ملک کے وکیل امیت دیسائی نے عدالت میں کہا تھا کہ ای ڈی نے ریمانڈ کی درخواست میں الزام لگایا تھا کہ ملک نے کرلا زمین کے لیے مفرور ڈان داؤد ابراہیم کی بہن حسینہ پارکر کو 55 لاکھ روپے دئے تھے لیکن آج اسے پرنٹنگ کی غلطی قرار دیتے ہوئے صرف 5 لاکھ دینے کی بات کہی جارہی ہے، جبکہ اس درخواست کی بنیاد پر ملک کو ای ڈی کی حراست میں بھیجا گیا تھا۔

اسی بنیاد پر ملک پر دہشت گردی کی فنڈنگ کا الزام بھی لگا۔ای ڈی نے عدالت کو بتایا تھا کہ وزیر نواب ملک نے مبینہ طور پر منیرہ پلمبر سے 300 کروڑ روپے کا پلاٹ ایک کمپنی کے ذریعے چند لاکھ روپے میں لیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button