بین ریاستی خبریں

رانچی : کے بی سی , ڈاکٹر اسلم پرویز نے جیتا ایک لاکھ

رواں سیزن کی ایک کروڑ جیتنے والی نازیہ نسیم سمیت کئی لوگوں نے دی مبارکباد

رانچی

رانچی: (ارددودنیا.in)راجدھانی کے مشہور و معروف سماجی کارکن جناب ڈاکٹر اسلم پرویز نے ملک کے پاپولر گیم شو کے بی سی کے پلے الائونگ میں کھیلتے ہوئے شو کے آخری دن ایک لاکھ روپئے کی رقم جیت کر رانچی کا نام روشن کیا۔ اس گیم میں روزانہ لاکھوں لوگ کھیلتے ہیں

جس میں پورے ملک سے سب سے پہلے جواب دینے والے صرف 10 لوگوں کو انعام کے طور پر ایک ایک لاکھ روپئے دیئے جاتے ہیں۔ ڈاکٹر اسلم پرویز کو مبارکباد دینے والوں میں رواں سیزن کی کے بی سی کی پہلی کروڑ پتی رانچی کی رہنے والی نازیہ نسیم ،انجمن اسلامیہ کے نائب صدر منظر امام ، اورنگ زیب خان، نہال احمد، محمد حسن اور دیگر لوگ شامل ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button