حیدرآباد :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)محنت لگن جستجو پہاڑ کو بھی ذرہ بنا دیتی ہے اور ایسے لوگوں کی کامیابی قدم چومتی ہے ۔ دنیا میں ایسے کئی لوگ ہیں جو جسمانی طور پر معذور ہونے کے باوجود مختلف شعبوں میں اپنے فن کے جوہر دکھائے اور دنیا نے ایسے لوگوں کی قابلیت کو تسلیم بھی کیا ہے ۔ تصویر میں نظر آنے والے اس طالب علم کا نام ہیمنت ہے ۔
بچپن میں پولیو کا شکار ہوجانے کی وجہ سے دونوں ہاتھ اور بایاں پیر میں نقص پیدا ہوگیا باوجود وہ لاچاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے گھر تک محدود ہوجانے کے ایک پیر سے سیکل چلاتے ہوئے روزانہ دو کیلو میٹر سفر کر کے اسکول پہنچتا ہے ۔ تفصیلات کے بموجب غریب خاندان سے تعلق رکھنے والے اس غریب طالب علم کا ضلع کرنول کے چپاگری موضع سے تعلق ہے ۔
اس کے والدین لکشمی اور راجو حیدرآباد کے ایک چرچ میں مزدوری کرتے ہیں ۔ جنہیں ایک بیٹی ہے جس کو وہ اپنے ساتھ رکھتے ہیں تین بیٹے گاوں میں نانی کے پاس رہتے ہیں ۔ دوسرا بیٹا ہیمنت ہے جو چپاگری ہائی اسکول میں ساتویں جماعت کا طالب علم ہے ۔ ہیمنت کا کہنا ہے کہ وہ پڑھ لکھ کر بڑا آدمی بنے گا اور اپنے ارکان خاندان کا سہارا بنے گا ۔



