سیاسی و مذہبی مضامین

بھارت : حکومت اور عوامی مسائل

بھارت : حکومت اور عوامی مسائل

 ,بھارت : حکومت اور عوامی مسائلمحمد معروف خان (جالنہ)

بھارت ایک جمہوری ملک ہے جس میں رہنے والے ہر شہری کو اپنی رائے پیش کرنے کی آزادی بھارت کے آئین نے دی ہے مگر آج بھارتی عوام سے یہ آزادی چھنی جارہی ہے ۔ ایسا کیوں؟ کیا چند لوگ طئے کرنیگے کہ بھارتی عوام کچھ نا بولیں اور غلط کاموں کو بڑھنے دیں ۔

آج ہماری حکومت عوام سے ہی سے بھارتی ہونے کا ثبوت مانگ رہی ہے وہ کس بنیادپر ؟ عوام نے انھیں چن کر دیا یعنی رائے حق دہی کا استعمال کر حکومت دی کیا اسی لیے کہ وہ عوام سے بھارتی ہونے کا ثبوت مانگے۔ بھارت کا آئین حق رائے دہی کا حق اُنھیں ہی دیتا ہے جوبھارت کا شہری ہے یعنی جو بھارت میں رہتا ہو۔اس سے بڑا اور ثبوت کیا ہوگا ۔

حکومت نے عوام کی فلاح وبہودی کے لیے کام کرنا چاہے ۔حکومت عوام کے لیے آسانیاں پیدا کریںنا کہ اُنھیں پریشان کریں ۔ آج جہاں دیکھے وہاں لوگ آپس میں لڑتے نظر آرہے ہے۔ کیا حکومت عوام کو بانٹنے کا کام کر رہی ہے۔ سماج کا ذمہ دار شخص بیان دیتا ہے کہ غیرملکیوں کو ملک سے نکال پھینکوں ۔گولی مارو سالوں کو ۔ وغیرہ جیسے بیانوں سے سماج جوڑنے کے بجائے سماج میں ایک دوسرے کے خلاف نفرت کا ماحول پیدا ہورہا ہے۔اس ملک میں کون غیر ملکی ہے؟جن کے والدین ، آباواجداد یہاں پیدا ہوے ملک کی آزادی کے لیے اپنی جانوں کو نچھاور کیاآج اُن ہی کے خاندان والوں سے شہریت کا ثبوت مانگا جا رہا ہے ۔کیا یہ ملک کی عوام کے ساتھ دھوکا نہیں ہے؟

ملک میں انگریزوں کی حکومت تھی تب بھی یہی کیا گیا۔عوام کو ایک دوسرے کے خلاف بھڑکایا گیا نتیجہ سب کے سامنے ہے ملک کے ٹکڑے ہوگے ۔آج بھی وہی ہورہا ہے۔ چند فرقہ پسند لوگ آپس میں رنجش بڑھانے کا کام کرتے ہیں جس کا نقصان عام آدمی کو ہوتا ہے۔جو شخص دو وقت کی روٹی کمانے کی فکر میں لگا ہوتا ہے اُسے دیگر مسائل میں الجھادیا جارہا ہے۔وہ اسی میں الجھ کر رہے جاتا ہے۔

ملک میں تعلیمی معیار ختم ہورہا ہے حکومت کو چاہے کہ تعلیمی معیا ر کس طرح بڑھے گا اور ملک کو اُس سے کتنا فائدہ ہوگا اس بات کا خیال رکھیں۔ ملک میں صنعت وہ حرفت کو ترجیح دیں ، بیروزگاری دور کریں ،

نوجوانوں کو روزگار کے مواقعے فراہم کریں۔ روزگار کے بڑھتے مسائل کا حل نکالیں۔ دنیا میں ملک کی معیشت کو کس طرح بڑھائی جائے اُس کی کوشش کریں۔ بدامنی پھیلانے والے عناصر سے نپٹنے کے لیے لائے عمل تیار کریں۔لوگوں میں آپسی اتحاد پیدا کریں۔ غلط فہمیوں کو دور کریں۔عوام کو بنیادی سہولتیں فراہم کریںجس کی وجہ سے عوام میں حکومت سے ناراضگی ختم ہو، عوام کااُن پر اعتمادقائم رہے۔

اربابِ حکومت اپنی غلط پالسیوں کی وجہ سے ہر محاذ پر ناکام ہورہی ہے آج ملک کو اچھے تعلیمی ادارے ، ہاسپیٹل اور نوجونوں کو روزگار کی ضرورت ہے۔ کاروباری اعتبار سے تاجر طبقہ ہریشان ہے اوپر سے حکومت کا ٹیکس اور دیگر اخراجات نے تاجر طبقہ کی کمر توڑدی ہے۔ حکومت کا اسکی طرف کوئی دھیان نہیں اگر ایسا ہی رہا تو ملک معاشی اعتبار سے خراب ہو جائے گا اور لوگ لوٹ مار شروع کر دینگے۔ اور عام انسان کا جینا مشکل ہو جائیگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button