بین ریاستی خبریں

آندھرا پردیش کے سبھی و زراء نے استعفیٰ دیا-وزیراعلیٰ جگن موہن ریڈی نئے سرے سے کابینہ کی تشکیل کریں گے

حیدرآباد7اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) آندھرا پردیش کی پوری کابینہ نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اب چیف منسٹر جگن موہن ریڈی نئے سرے سے اپنی کابینہ تشکیل دیں گے۔ چیف منسٹر وائی ایس جگن موہن ریڈی نے 2024 کے اسمبلی انتخابات سے قبل کابینہ میں تبدیلی کا فیصلہ کیا ہے۔

کابینہ اجلاس کے بعد پہلے مرحلے میں 24 وزراء نے اپنے استعفے جمع کرادیئے ہیں۔ جگن ریڈی کابینہ میں واحد وزیر اعلیٰ رہ گئے ہیں، جنہیں اپنا استعفیٰ پیش کر دیا گیا ہے۔

کابینہ میں تبدیلیاں ہونی ہی تھیں کیونکہ وزیراعلیٰ نے کہا تھا کہ وہ اپنی نصف مدت پوری کرنے کے بعد اپنی ٹیم میں تبدیلی کریں گے۔ یہ تبدیلی دسمبر 2021 میں ہونی تھی لیکن کورونا وائرس کی وجہ سے اسے ملتوی کرنا پڑا۔ چیف منسٹرنے گورنروشو بھوشن ہری چندن سے ملاقات کی اور مبینہ طور پر انہیں اپنی کابینہ میں تبدیلیوں کے بارے میں مطلع کیاہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button