بین ریاستی خبریں

گہلوت سرکار صوبہ کے مندروں میں رامائن اور سندرکانڈ کا کرائے گی ’’پاٹھ‘‘

جے پور،۸؍اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) کرولی میں بگڑتی ہوئی فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور کئی اضلاع میں دفعہ 144 نافذ ہونے کے درمیان اب راجستھان کی اشوک گہلوت حکومت نے ریاست بھر میں رامائن اور سندرکانڈ کا پاٹھ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

حکومت 10 اپریل کو رام نومی پر رامائن کا پاٹھ کرے گی اور ہنومان جینتی پر سندرکانڈ کا پاٹھ کرے گی۔ اس کے لیے راجستھان حکومت نے ان تمام اضلاع کے دیوستھان محکمہ سے دو دو مندروں کی فہرست مانگی ہے جہاں یہ تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ یہ تقریبات ریاستی حکومت کے دیواستھان محکمہ کے براہ راست چارج میں مندروں میں منعقد کی جائیں گی۔

اس کے لیے دیواستھان محکمہ سے ضروری انتظامات کرنے کی ہدایات بھی دی گئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ راجدھانی جے پور میں براہ راست چارج کا صرف ایک رام مندر ہے۔ یہاں رام گڑھ موڑ میں واقع شری رگھوناتھ جی رادھا نیواس مندر میں رامائن کا پاٹھ کیا جائے گی۔قابل ذکر ہے کہ ان دنوں ریاست میں بہت زیادہ تشدد ہو رہا ہے اور اس طرح کے واقعات پر سیاست بھی ہو رہی ہے۔

سیاستدان سیاسی روٹیاں سینکنے کی کوشش میں زیادہ نظر آتے ہیں۔ آئے روز ایک دوسرے پر دلائل دیئے جا رہے ہیں۔ دوسری طرف ان ہنگاموں اور فسادات کے واقعات سے ریاستی حکومت کی تشویش میں اضافہ ہوگیا ہے۔ حالات کو قابو میں رکھنے کے لیے حکومت بہت کوششیں کر رہی ہے اور بہت ساری سرکاری مشینری بھی اس سلسلے میں پابند ِ عمل کی گئی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button