بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

ممبئی :کار ڈرائیور نے چار افراد کو کچلا، ایک ہلاک، واقعہ سی سی ٹی وی میں قید

ممبئی،13؍اپریل :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ممبئی کے کف پریڈ میں ایک کار نے چار لوگوں کو ٹکر مار دی، جس میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔ پولیس کے مطابق کار نمبر MH01DT7823کے ڈرائیور مکیش پردیپ سنگھ نے ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے گیٹ نمبر 4 کے سامنے ایک شخص آصف احمد شیخ کواور ورلڈ ٹریڈ سنٹر کے گیٹ نمبر 6 کے سامنے تین راہگیروں کو ٹکر مار دی۔

واقعہ سی سی ٹی وی میں قید ہو گیا ہے۔

یہ مکمل طور پر ڈرائیور کی غفلت کا معاملہ لگتا ہے۔ممبئی پولیس کمشنریٹ میں کام کرنے والے 36 سالہ سینئر کلرک پرسن جیت گوتم کی اس حادثے میں موت ہو گئی۔

جبکہ 43 سالہ نتیش کمار منڈل، اے جی ایم، ریزرو بینک آف انڈیا اور 35 سالہ سوجے کمار وشواس، ایس بی آئی کیپٹل اسسٹنٹ نائب صدر زخمی ہوئے۔ زخمیوں کا بمبئی اسپتال میں علاج کیا جا رہا ہے۔ ڈرائیور کے خلاف 179/2022 کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button