دہلی: شوہر سے تنازعہ کے بعد بیوی نے تین ماہ کی بیٹی کا کیا قتل ، دونوں شوہر ،بیوی گرفتار
نئی دہلی،15؍اپریل:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)دہلی کے شالیمار باغ میں ایک انتہائی حیریت انگیز معاملہ سامنے آیا ہے جہاں ایک ماں نے اپنی ہی بیٹی کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ شوہراوربیوی کے درمیان کسی بات پر جھگڑا ہوا جس کے بعد خاتون نے مبینہ طور پر بیٹی کا گلا دبا کر قتل کر دیا۔ معاملہ حیدر پور کے علاقے گلی نمبر 8 کا ہے۔ جہاں سنچیت اور اس کی بیوی جو کہ بڑھئی کا کام کرتے ہیں، کچھ عرصے سے کرائے پر رہ رہے ہیں۔
شالیمار باغ تھانہ پولیس موقع پر پہنچ کر معاملے کی تحقیقات کی ۔ معلومات کے مطابق 4 اپریل کو شالیمار باغ میں پی سی آر کی کال موصول ہوئی۔ اس اطلاع پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ جہاں معلوم ہوا کہ 26 سالہ انجلی دیوی نے اپنی بیٹی کا گلا دبا کر قتل کر دیا ہے۔
پولیس نے بچی کی نعش قبضے میں لے کر شوہر اور بیوی کو حراست میں لے لیا ہے۔ ان سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے. فی الحال بچے کی نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ ملزم کے خلاف آئی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت مقدمہ درج کر کے گرفتار کر لیا گیا ہے۔



