بین ریاستی خبریں

شیو پال یادو کا بڑا فیصلہ: پرگتی شیل کی تمام علاقائی اور قومی کمیٹیاں تحلیل، بی جے پی میں شمولیت کا اِشارہ

لکھنؤ ، 15اپریل :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) بھگوا خیمہ میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں کے درمیان پی ایس پی صدر شیو پال یادو نے بڑا فیصلہ کیا ہے۔ پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے قومی صدر شیو پال سنگھ یادو نے پارٹی کی اپنی تمام قومی اور صوبائی اکائیوں کو فوری اثر سے تحلیل کر دیا ہے۔ اس حکم نامہ کے ساتھ تمام عہدیداروں کے عہدے ختم کردیئے گئے ہیں۔

پارٹی کے قومی جنرل سکریٹری آدتیہ یادو نے صرف اتنا کہا ہے کہ جلد ہی اس سلسلے میں کوئی نیا فیصلہ کیا جائے گا، اس کے بعد ہی آگے کی حکمت عملی بنائی جائے گی۔ بتا دیں کہ اس بار کے اسمبلی انتخابات میں پرگتی شیل سماج وادی پارٹی کے صدر شیو پال یادو نے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو کی سماج وادی پارٹی کے ساتھ مل کر الیکشن لڑا تھا۔ انتخابی نتائج کے بعد شیو پال یادو اور اکھلیش یادو کے درمیان ایک بار پھر تعلقات خراب ہونے کی خبریں آئیں۔

ایسے میں شیو پال یادو کی جانب سے اپنی پارٹی کے تمام کاموں کو تحلیل کرنا اہم سمجھا جا رہا ہے۔ کیونکہ اس دوران شیو پال یادو نے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے بھی ملاقات کی ہے، ایسے میں پارٹی تحلیل کرنے کے اس حکم کو لے کر کئی بحثیں شروع ہو گئی ہیں۔

اسے شیو پال یادو کے اگلے سیاسی اقدام کی شروعات کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔ شیو پال نے ماضی میں کہا تھا کہ مناسب وقت جلد آنے والا ہے، جس کا سب کو انتظار ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button