Uncategorized

مالیگاؤں : YCMOUاسٹڈ ی سینٹر 54336کے طلباء کے لیے اہم اطلاع

YCMOUاسٹڈی سینٹر 54336کے طلباء کے لیے اہم اطلاع

مالیگاؤں؍اقصیٰ ایجوکیشن فاؤنڈیشن کے زیرانصرام دی اُردو نائٹ ہائی اسکول و مولانا محمد علی جوہر نائٹ جونیئر کالج آف آرٹس میں جاری یشونت راؤ چوہان مہاراشٹر اوپن یونیورسٹی (YCMOU)اسٹڈی سینٹر54336 میں زیرتعلیم T.Y. B.A / S.Y/F.Y.بی اے سال اوّل ، دوّم، سوّم (20-2021) کے طلباء و طالبات کو اس نوٹس کے ذریعے اطلاع دی جاتی ہے کہ آپ کی کتابیں (نوٹس) 13؍دسمبر 2020کو تقسیم کی جاچکی ہیں۔ 3؍جنوری 2021کو I Cardبھی دیئے جاچکے ہیں۔

آپ کی کاونسلنگ کلاسیس بھی 20؍دسمبر سے جاری ہیں۔ یونیورسٹی کے مطابق آپ کو Assignment (گھرکام) لکھ کر دیئے گئے وقت میں جمع کرانا ہے۔ Assignmentکے سوالات اور Assignment Answer Bookمورخہ 31؍دسمبر 2021ء بروز اتوار اسٹڈی سینٹر وقت صبح 10؍بجے سے 1؍بجے کے درمیان اپنا I Cardبتا کر حاصل کرلیں۔ ساتھ ہی آپ لوگوں کی آسانی کے لیے Previous Question Papersماڈل کے طور پر دیئے جائیں گے۔ تمام چیزیں اسٹڈی سینٹر کے دیئے گئے وقت میں دی جائے گی۔

نوٹ: (۱) Assignment(اسائمنٹ)جمع کرنے کی تاریخ 14؍مارچ 2021ء ہے اس کے بعد اسائمنٹ جمع نہیںکئے جائیںگے۔

(۲) جن طلباء نے ابھی تک اپنی کتابیں اور I Cardحاصل نہیں کئے وہ بھی 31؍جنوری 2021ء کو اسٹڈی سینٹر کے اوقات میں حاصل کرلیں بعد میں اسٹڈی سینٹر کی کسی بھی طرح کی ذمہ داری نہیں ہوگی۔ طلباء و سرپرست نوٹ فرمالیں ۔

(۳)سالِ گذشتہ (2019-20) کے مارک شیٹ یونیورسٹی سے موصول ہونے پر تقسیم کئے جائیں گے۔

بحکم سینٹر کوآرڈی نیٹر : ریاض احمد  9028642972۔
پتہ:اقصیٰ ایجوکیشن کیمپس، دی اُردو نائٹ ہائی اسکول ومولانا محمد علی جوہر نائٹ جونیئر کالج آف آرٹس، سلامت آباد، گلی نمبر3، مالیگاؤں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button