بہار: سڑک پر پانی میں موجود تھا کرنٹ ،زد میں آیا نوجوان والدین کی آنکھوں کے سامنے گھر کا چراغ بجھ گیا
مظفر پور،10؍مئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)مظفر پور کے اسٹیشن روڈ پر سڑک پر کرنٹ لگنے سے ایک نوجوان کی موت ہو گئی۔ حادثے میں نوجوان کے والدین بال بال بچ گئے۔ یہ خاندان ہمسفر ایکسپریس سے دہلی سے مظفر پور واپس آیا تھا۔ اسے دربھنگہ جانا تھا۔ اسٹیشن سے نکلنے کے بعد وہ بس اسٹینڈ کی طرف روانہ ہوا لیکن راستے کا درمیانی حصہ پانی سے بھرا ہوا تھا۔وہ نوجوان پانی سے باہر نکل رہا تھا۔
والدین دوسری طرف سے جا رہے تھے کہ اچانک نوجوان کرنٹ کی زد میں آ گیا۔اس دوران باپ نے قریب میں پڑے باس کی مدد سے بیٹے کو بچانے کی کوشش شروع کی اور ماں نے اسے گھسیٹتے ہوئے سڑک کے دوسری طرف لے جانے کی کوشش کی۔ ماں کسی طرح اپنے بیٹے کو پانی سے گھسیٹ کر باہر لے آئی۔ اس دوران آس پاس کھڑے لوگ تماشائی بنے رہے۔
کسی نے ان کی مدد نہیں کی۔ اسے علاج کے لیے صدر اسپتال لایا گیا لیکن تب تک اس کی موت ہوگئی۔واضح رہے کہ اسمارٹ سٹی اسکیم کے تحت اسٹیشن سمیت کئی علاقوں میں تعمیراتی کام چل رہا ہے۔ پیر کی صبح بارش کی وجہ سے اسٹیشن روڈ پر پانی بھر گیا تھا۔ میونسپل کارپوریشن کی اسٹریٹ لائٹ کی تار ٹوٹ کر گر گئی تھی۔ اس میں کرنٹ دوڑرہا تھا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس موقع پر پہنچ گئی۔ لواحقین نے نعش کا پوسٹ مارٹم کرانے سے انکار کر دیا۔ وہ لاش لے کر دربھنگہ چلے گئے۔



