
تلنگانہ:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) پاسپورٹ یا دیگر خدمات کے تعلق سے آپ کو کوئی شکایت ہے ؟ ۔ اگر ہاں تو آپ اب راست ریجنل پاسپورٹ آفیسر ( آر پی او ) سے راست واٹس ایپ ویڈیو کال پر بات کرکے شکایت کا ازالہ کرواسکتے ہیں۔ ایک نئی سرویس ’’ چاٹ ود یور آر پی او ) کا ریجنل پاسپورٹ آفس حیدرآباد میں جمعرات کو آغاز کیا گیا ہے ۔ اس سہولت کے ذریعہ درخواست گذار کو راست پاسپورٹ آفیسر سے بات کرنے کا موقع مل سکتا ہے ۔ درحواست گذار آر پی او داسری بالیا کو واٹ ایپ نمبر 8121401532 پر ویڈیو کال کرسکتے ہیں تاکہ ان کی شکایت کا ازالہ ہوسکے ۔
یہ سہولت ہر جمعرات کو دوپہر 12 بجے سے 1 بجے کے درمیان ہوگی ۔ اس نئی سرویس کا مقصد درخواست گذاروں کو درپیش مشکلات کی راست سماعت کرنا اور ان کے ازالہ کیلئے بروقت اقدامات کرنا ہے ۔ کہا گیا ہے کہ درخواست گذاروں کو جو شکایات ہیں ان کے اعادہ کو روکنے کیلئے بھی یہ خدمات شروع کی گئی ہیں۔ عوامی شکایات کے ازالہ کا ایک مرکز بھی شروع کیا گیا ہے جس کا مقصد درخواست گذاروں کی شکایات کی کسی رکاوٹ کے بغیر اور مقررہ وقت میں یکسوئی کرنا ہے ۔ چیف پاسپورٹ آفیسر ٹی آرمسٹرانگ چنگسان نے ان خدمات کا افتتاح کیا ۔



