بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

چھ بچوں کو قتل کرکے خاتون نے بھی کی خودکشی کی کوشش ، گرفتار

ممبئی ، 31 مئی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ایک ماں نے اپنے چھ بچوں کا قتل کردیا۔ رائے گڑھ کے ایس پی اشوک دودھے کے مطابق ماں کا نام رونا چکھوری ساہنی ہے۔پولیس نے 30 سالہ ماں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے سے ہر کوئی حیران ہے۔ممبئی سے متصل ضلع رائے گڑھ کے مہاد میں ایک خاتون نے اپنے ہی 6 بچوں کو کنویں میں پھینک کر ہلاک کر دیا۔خاتون نے خود بھی جان دینے کی کوشش کی لیکن تب تک لوگوں کی نظر پڑ گئی۔

خاتون تو بچ گئی لیکن تمام چھ بچے دم توڑ گئے۔رائے گڑھ کے ایس پی اشوک دودھے کے مطابق ماں کا نام رونا چکھوری ساہنی ہے۔ پولیس نے 30 سالہ ماں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر کے اسے گرفتار کر لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 30 سالہ خاتون نے یہ قدم اس وقت اٹھایا جب اسے مبینہ طور پر اس کے شوہر کے گھر والوں نے مارا پیٹا تھا۔ اس دل دہلا دینے والے واقعے سے ہر کوئی حیران ہے، تاہم ابھی تک اس سانحہ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button