تلنگانہ کی خبریں

نونہال ہائی اسکول دہم جماعت کی طالبہ شافیہ ناز نے تلنگانہ میں  پہلا رینک حاصل کیا

کورٹلہ :(ای میل) نونہال  ہای اسکول اردومیڈیم کورٹلہ کی دہم جماعت کی طالبہ شافیہ نازجنھوں نے ریاست تلنگانہ کے اردومیڈیم اسکولوں کے طلباء و طالبات میں 9.8 نشانات حاصل کرتے ہوے تلنگانہ میں  پہلا رینک حاصل کیا کٹکم سنگیافنکشن ہال کورٹلہ میں منعقد جاب میلہ پروگرام کے موقع پر رکن اسمبلی جناب کلںواکنٹلہ ودیاساگر راؤ نے انھیں شال پوشی کرتے ہوے مبارکباد دی۔اس موقع پر چیرمین مجلس بلدیہ کورٹلہ سریمتی انم لاونیاء انیل ریاستی قاہد ٹی آر ایس پارٹی ڈاکٹر کلںواکنٹلہ سنجے۔جناب انم انیل صدر ٹی آر ایس پارٹی کورٹلہ صدر پریس کلب کورٹلہ و جناب الیاس احمد خان اور دیگر موجود تھے۔

نونہال ہائی اسکول کو رٹلہ کی ہونہارطالبہ شافعہ ناز بنت محمد سلیم نے جماعت دہم میں 9.8GPA حاصل کرتے ہوئے تلنگانہ کےتمام اردو میڈیم مدارس میں پہلا مقام حاصل کیا ۔جبکہ عابرہ ایمن نے 9.7، ھبا فردوس 9.3 حاصل کئے ۔ محمد عبد الرحیم صدر مدرس نونہال ہائی اسکول کورٹلہ نے کہا کہ نونہال ہائی اسکول کے اسا تذہ کی خصوصیت رہی کہ وہ اپنی محنتوں اور کوششوں کے ذریعہ ہر سال کی طرح اس سال بھی اپنے مضمون کی منظم منصوبہ بندی اور سخت محنت کرتے ہوئے کامیابی کے تسلسل کو برقرار رکھا ۔ اس کامیابی اور شاندار نتائج میں اساتذہ اکرام کا اہم رول رہا ۔مزید انہوں نے کہا کہ نونہال ہائی اسکول طلبہ کی ہمہ جہتی نشو و نما اور انکی اخلاقی ترقی کے لیے مسلسل کوشاں ہے ۔

مولانا محمد شفیع الدین صاحب ندوی ناظم نونہال ہائی اسکول کو رٹلہ نے اساتذہ اکرام و معلما ت ،طلبہ اولیاے طلبہ کو مبارکباد پیش کی ۔مدرسہ ہذا کے طلبہ فر حین تبسم 9۔2،بشری خانم 9،0 عائشہ 9،0 حاصل کئے ۔اساتذہ اکرام، مولانا احمد عبداللہ قاسمی، سید عبد الباقی ادریس، سید ایازالرحمن،محمد واجد خان مولوی محمد واثق صاحب نے طلبہ کو مبارکباد پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button