تلنگانہ کی خبریں

ادئے پور قتل کیس : شہرمیں مقیم بہاری منور حسین اشرفی کے مکان کی تلاشی

14 جولائی کو جئے پور این آئی اے سپرنٹنڈنٹ کے روبروپیش ہونے کی ہدایت

حیدرآباد۔ 6 جولائی(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ادئے پور میں کنہیا لال نامی درزی کے قتل کیس میں ملوث دو خاطیوں کے ساتھ مبینہ رابطہ رکھنے کے الزام میں نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی ( این آئی اے ) نے بہار سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کے مکان میں تلاشی لیتے ہوئے اسے تحقیقاتی ایجنسی کے روبرو حاضر ہونے کیلئے ایک نوٹس جاری کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پرانے شہر کے علاقہ سنتوش نگر قلندر نگر میں مقیم محمد منور حسین اشرفی متوطن مچھلی پور بادل پور بہار جو سنتوش نگر‘حیدرآباد میں توحید ریسرچ سنٹر چلاتے ہیں ۔کل رات دیر گئے این آئی اے نے تلنگانہ پولیس کی مدد سے سنٹر پر دھاوا کرتے ہوئے تلاشی لی۔

منور حسین اشرفی کو این آئی اے نے حراست میں لینے کے بعد ایک نوٹس حوالے کرتے ہوئے 14 جولائی کو سپرنٹنڈنٹ آف پولیس این آئی اے دفتر واقع جئے پور میں حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ مولانا اشرفی پر ادئے پور سے تعلق رکھنے والے ٹیلر کنہیا لال کے قتل میں ملوث دو ملزمین ریاض عطاری اور محمد غوث سے فون پر مبینہ رابطہ رکھنے کا الزام ہے اور انہیں مزید تحقیقات کے سلسلہ میں قومی تحقیقاتی ایجنسی کے روبرو حاضر ہونے کی ہدایت دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button