بین ریاستی خبریں

پٹنہ سمیت بہار کے کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے

پٹنہ،31جولائی :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)بہار کے پٹنہ سمیت کئی اضلاع میں آج صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پٹنہ میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کی صبح 7.58 منٹ پر چند سیکنڈ کے لیے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ اس زلزلے کا مرکز نیپال سے تین کلومیٹر دور دکٹل میں بتایا جا رہا ہے۔ زلزلے کا اثر ملک کی دیگر ریاستوں کے علاوہ نیپال اور چین میں بھی تھا۔بہار میں کٹیہار، کشن گنج، ارریہ، سہارسہ، پورنیہ، مدھے پورہ، بیگو سرائے، مدھوبنی، مشرقی چمپارن، سیتامڑھی، لکھی سرائے اور مونگیر سمیت کئی اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، تاہم اس دوران ریاست کے کسی بھی حصے سے جان و مال کے نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button