ایم اے، بی اے، بی کام، جرنلزم اور ٹیچ انگلش جیسے پروگرامس دستیاب
حیدرآباد، یکم؍ اگست :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی میں تعلیمی سال 2022-23جولائی 2022 سیشن میں فاصلاتی طریقہ تعلیم کے پروگراموں میں داخلے کے لیے آن لائن درخواستوں کے لیے اعلامیہ جاری کردیا گیا ہے۔پروفیسر رضاء اللہ خان، ڈائرکٹر انچارج نظامت فاصلاتی تعلیم کے بموجب ایم اے (اردو، انگریزی، اسلامک اسٹڈیز)، بی اے اور بی کام کے علاوہ ڈپلوما ان ٹیچ انگلش ، ڈپلوما ان جرنلزم اینڈ ماس کمیونکیشن، سرٹی فیکیٹ کورس اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور سرٹیفکیٹ کورس فنکشنل انگلش میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ آن لائن درخواست فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 20؍اکتوبر اور فیس ادائیگی کی آخری 31؍ اکتوبر مقرر ہے۔
جولائی 2022 سیشن کے لیے ای پراسپکٹس اور آن لائن درخواست فارم ویب سائٹ manuu.edu.in/dde (داخلہ پورٹل manuuadmission.samarth.edu.in) پر دستیاب ہیں۔ مندرجہ بالا پروگرامس کے لیے درخواست فارم کو پراسپکٹس میں دیئے گئے رجسٹریشن فیس اور پروگرام فیس کے ساتھ آن لائن داخل کرنا ہوگا۔ امیدوار مزید تفصیلات کے لیے طلبہ رہبری یونٹ ہیلپ لائن 040-23008463 اور 040-23120600 (ایکسٹنشن 2207 2208 & ) اور Toll free No.18004252958 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ اس کے علاوہ مزید تفصیلات کے لیے طلبہ نئی دہلی، کولکتہ، بنگلور، ممبئی، پٹنہ، دربھنگہ ، بھوپال، رانچی، سری نگر ، جموں، امراوتی، حیدرآباد ، نوح ،ورانسی اور لکھنؤ میں واقع یونیورسٹی کے ریجنل ، سب ریجنل سنٹرس سے بھی رابطہ کرسکتے ہیں یا ویب سائٹ manuu.edu.in/dde ملاحظہ کریں۔
مانو آئی ٹی آئی دربھنگہ میں داخلے۔ آخری تاریخ میں توسیع
مولانا آزاد نیشنل اُردو یونیورسٹی کے انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی) ، دربھنگہ (بہار) میں داخلوں کی آخری تاریخ میں 10؍ اگست تک توسیع کی گئی ہے۔ ڈاکٹر محمد اشرف، پرنسپل ، آئی ٹی آئی کے بموجب پلمبنگ اور الکٹریکل جیسے روزگار پر مبنی کورسز میں داخلے کے لیے درخواست فارمس دفتر آئی ٹی آئی، الیاس اشرف نگر، چندن پٹی، لہیریا سرائے، دربھنگہ 846001، بہار، میں داخل کیے جاسکتے ہیں۔ داخلہ فارم یونیورسٹی ویب سائٹ manuu.edu.in یا دفتر آئی ٹی آئی سے مفت حاصل کیا جاسکتا ہے۔
داخلہ میرٹ کی بنیاد پرہوگا۔ دونوں کورسز کے لیے کوئی فیس نہیںلی جائے گی۔ البتہ قابل واپسی احتیاطی رقم 60/- روپئے داخلے کے وقت ڈپازٹ کرنی ہوگی۔ حکومت ہند کے قواعد کے مطابق ریزرویشن پالیسی کا اطلاق ہوگا۔ مزید تفصیلات 7549507714, 9642156865 سے حاصل کی جاسکتی ہیں۔



