بی جے پی ایم ایل اے راجہ سنگھ گرفتار
تلنگانہ : (اردودنیا.اِن)بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کو آج بی بی نگر، یادادری ،بھونگیرمیں پولیس نے احتیاطی اقدامات کے تحت اپنی تحویل میں لے لیا ہے ۔رکن اسمبلی گوشہ محل حیدرآبادراجہ سنگھ کو اس وقت پولیس تحویل میں لیا گیا۔
جب وہ ورنگل میں پرکال کے ٹی آرایس کے رکن اسمبلی دھرماریڈی کے خلاف منعقدہ احتجاج میں شرکت کی غرض سے جارہے تھے یاد رہیکہ ٹی آرایس رکن اسمبلی پرکال دھرماریڈی نے گزشتہ دنوں ایودھیا میں زیر تعمیر رام مندر کیلئے چندہ حاصل کیے جانے کیخلاف ریمارکس کیے تھے
جس پر بشمول بی جے پی دیگر ہندوتنظیمیں سخت برہم ہیں اور ریاست کے مختلف مقامات پرٹی آرایس رکن اسمبلی پرکال دھرماریڈی کیخلاف مظاہرے کرتے ہوئے ان سے اپنے بیان سے دستبردار ہونے اور معافی طلب کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔آج احتجاج میں شرکت کی غرض سے ورنگل روانگی کے دوران بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ کی گاڑیوں کے قافلے کو مقامی پولیس نے بی بی نگر میں اپنی تحویل میں لیتے ہوئے بعدازاں پوچم پلی پولیس اسٹیشن منتقل کردیاگیا۔
I have been arrested by Police at Bibi Nagar while on my way to Warangal for inspecting the BJP office which was attacked and set on fire by TRS party workers. pic.twitter.com/DqS8rG3n5q
— Raja Singh (@TigerRajaSingh) February 1, 2021
اطلاع پاکر بی جے پی کارکنوں کی بڑی تعداد پولیس اسٹیشن پہنچتے ہوئے احتجاج منظم کیا اور مطالبہ کیا کہ راجہ سنگھ کو رہا کیا جائے۔اس سلسلہ میں بی جے پی رکن اسمبلی راجہ سنگھ نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہیکہ ٹی آرایس پارٹی کارکنوں کی جانب سے ورنگل میں بی جے پی دفتر پر حملہ اور آگ لگائے جانے کےواقعہ کے بعد معائنہ کرنے کی غرض سے ورنگل جانے کے دوران انہیں بی بی نگر پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ۔




