بین ریاستی خبریں

پنجاب : اکالی دل اورکانگریس کے کارکنان میں جھڑپ سنگباری،مبینہ طور پرکئی راؤنڈفائرنگ کی بھی اطلاع

پنجاب : اکالی دل اورکانگریس کے کارکنان میں جھڑپ سنگباری،مبینہ طور پر کئی راؤنڈفائرنگ کی بھی اطلاع

Tribune photo

جلال آباد:(اردودنیا.اِن)چنڈی گڑھ:پنجاب میں ماحول گرم ہونا شروع ہوگیا ہے۔ اس واقعہ میں 2 فروری بروز منگل جلال آباد میں شیرومنی اکالی دل اور کانگریس کارکنان آپس میں لڑ پڑے۔ دونوں فریقوں نے ایک دوسرے پر پتھراؤ کیا ، لاٹھی چلائی اورکئی راؤنڈ فائرنگ بھی کی گئی ۔

مبینہ طور پر کانگریس کارکنوں نے ایس اے ڈی سربراہ سکھبیر سنگھ بادل کی کار کو بھی توڑا۔ اکالی دل امیدوار منگل کو جلال آباد کونسل انتخابات کے لئے پرچۂ نامزدگی داخل کرنے آئے تھے۔ کانگریس کارکنان نے ان کی مخالفت کی اور پھر توڑ پھوڑ کی۔واقعے کے بعد سکھبیر بادل کا بیان آیا ہے۔

انہوں نے نہ صرف اپوزیشن پارٹی کے ایم ایل اے کے اہل خانہ کو مورد الزام ٹھہرایا ، بلکہ پولیس پر الزام بھی عائد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبہ بند پرتشدد جھڑپ میں 3 اکالی کارکنوں کو گولی مار ی گئی۔ مقامی ایم ایل اے کے بیٹے کی جانب سے گولی چلائی گئی۔

جھڑپ میں پولیس نے مداخلت نہیں کی۔پیر کو اکالیوں نے کانگریس کے خلاف شرومنی اکالی دل لیڈر وردیو سنگھ مان کی سربراہی میں دھرنا دیا۔ اکالی دل کے کارکنان کا الزام ہے کہ شہر کونسل انتخابات کے لئے ان کے امیدوار نامزدگی کے لئے ریٹرننگ سنٹر جارہے تھے،

کانگریس کے رہنماؤں اور پولیس نے انہیں مرکز کے آدھے کلومیٹر کے فاصلے پر روک لیا۔ ان کے امیدواروں کو مرکز تک نہیں جانے دیا گیا ، لہٰذا انہوں نے دھرنا دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button