بین ریاستی خبریں

ملائم کا سب کم عمر مداح،525 کلومیٹر سفر کر کے پہنچا سیفئی

اٹاوہ ، 15اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ملائم سنگھ یادو کا سب سے کم عمر مداح انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے 525 کلومیٹر کا سفر طے کر کے اکیلے سفئی پہنچ گیا۔ اکھلیش نے اس مداح کو گود میں لیا اور پوچھا کہ تم پڑھنا چاہتے ہو یا سیاست؟ بچے نے جواب دیا کہ جناب ہم پڑھنا چاہتے ہیں۔جس پر قومی صدر نے کہا کہ آپ پڑھائی کریں، تمام اخراجات ہم برداشت کریں گے۔مہاراج گنج کے بسنت پور تھانے کے نیوجی ملھانی پھلواریہ ضلع کا 14 سالہ بچہ نورتن لال بھی سماج وادی پارٹی کے سرپرست ملائم سنگھ یادو کی موت سے صدمے میں ہے۔وہ گھر والوں کو بتائے بغیر 525 کلومیٹر دور سیفئی کے لیے روانہ ہوگیا۔

جب وہ اٹاوہ اسٹیشن پہنچا تو ایک مسافر سے سیفئی کا راستہ پوچھا۔اس نے خود لوگوں کو بتایا ملائم سنگھ یادو کے گھر جانے کی بات کی۔ جس پر لوگوں نے بچے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا۔

اس کی اطلاع ملتے ہی سماج وادی پارٹی کے قومی صدر اور اتر پردیش کے سابق وزیر اعلی اکھلیش یادو نے مہاراج گنج ضلع کے نوتنوا ودھان سبھا کے سابق ایم ایل اے کنور کوشل سنگھ عرف منا سے فون پر رابطہ کیا اور بچے کو لانے کو کہا۔سابق ایم ایل اے نورتن لال یادو (14) کو ہفتہ کی صبح 8 بجے اکھلیش کے پاس لے گئے۔ اکھلیش نے بچے کو گود میں لیا اور پوچھا کہ تم پڑھنا چاہتے ہو یا سیاست میں آنا چاہتے ہو؟ بچے نے جواب دیا کہ سرہم پڑھنا چاہتے ہیں۔ جس پر قومی صدر نے کہا کہ آپ پڑھائی کریں، تمام اخراجات ہم برداشت کریں گے۔ بچے نے نیتا جی کی تصویر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اکھلیش نے کارکنوں سے پوچھ کر بچے کو کھانا کھلایا اور پھر سابق ایم ایل اے کے ساتھ گھر اسے واپس بھیج دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button