بین ریاستی خبریں

الیکشن کمیشن کا نوٹس: اکھلیش یادو ووٹر لسٹ سے مسلم یادو ووٹروں کے نام ہٹانے کے الزام کا ثبوت دیں

لکھنؤ ، 27اکتوبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)الیکشن کمیشن نے ایس پی صدر اکھلیش یادو کو نوٹس جاری کرکے لگائے گئے الزام کا ثبوت طلب کیا ہے۔ کمیشن نے کہا کہ ایس پی صدر 10 نومبر تک اس سلسلے میں ثبوت فراہم کریں۔اکھلیش یادو نے 29 ستمبر کو الزام لگایا تھا کہ الیکشن کمیشن نے بی جے پی کے پنا پرمکھوں کی ہدایت پر ہر اسمبلی حلقہ سے 20 ہزار یادو مسلم ووٹروں کے نام ہٹا ئے گئے ہیں۔ یہاں تک کہ کچھ لوگوں کو ایک بوتھ سے دوسرے بوتھ میں منتقل کیا گیا۔

اکھلیش یادو نے کہا تھا کہ یوپی میں جو حکومت بنی ہے وہ عوام نے نہیں بنائی ہے۔ یہ حکومت چھین لی گئی ہے۔ یوپی میں پوری مشینری لگا کر عوام کی بنائی ہوئی حکومت چھین لی گئی ہے۔الیکشن کمیشن نے ایس پی کے سربراہ اکھلیش یادو سے کہا کہ وہ عوامی فورم پر لگائے گئے اپنے اس الزام کو ثابت کرنے کے لیے ثبوت پیش کریں کہ بی جے پی کے کہنے پر ای سی آئی نے جان بوجھ کر یادو اور مسلم کمیونٹی کے ووٹروں کے تقریباً تمام یوپی اسمبلی حلقوں میں 20,000 ووٹروں کے نام حذف کئے گئے ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button