حیدرآباد:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)شادی میں تاخیر سے دلبرداشتہ ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔ منگل ہاٹ پولیس حدد میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 19 سالہ ششما نے خودکشی کرلی۔ ششما منگل ہاٹ علاقہ کے ساکن وٹھل کی بیٹی تھی جو کالج میں زیر تعلیم تھی۔ اس لڑکی کا رشتہ اس کے رشتہ دار لڑکے چنٹو سے طئے کیا گیا تھا تاہم شادی کی تاریخ مقرر کرنے میں افراد خاندان تعطل کررہے تھے۔ شادی کی تاریخ کو جلد طئے کرنے کیلئے ششما نے اپنے افراد خاندان پر زور دیا تھا جس پر جس پر دیوالی کے بعد شادی کی تاریخ طئے کرنے کا افراد خاندان نے ششما سے وعدہ کیا تھا لیکن دیوالی گذرنے کے بعد بھی تعطل سے ششما دلبرداشتہ ہوگئی اور اس نے انتہائی اقدام کرلیا۔ پولیس منگل ہاٹ نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔



