الٰہ آباد ، 5نومبر :(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)ای ڈی نے اتر پردیش کے سابق ایم ایل اے مختار انصاری کے بیٹے عباس انصاری کو گرفتار کر لیا۔ ای ڈی نے عباس سے 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی جس کے بعد اسے دیر رات گرفتار کر لیا گیا۔اب تک کی اطلاعات کے مطابق عباس انصاری کو رات گئے گرفتار کیا گیا تھا۔ ای ڈی نے منی لانڈرنگ کیس میں عباس انصاری کو گرفتار کیا ہے۔ای ڈی نے عباس انصاری کے خلاف لاک آؤٹ نوٹس جاری کیا تھا۔ ای ڈی یعنی انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے جمعہ کو عباس انصاری کو منی لانڈرنگ کیس کے سلسلے میں پوچھ گچھ کے لیے ان کے الٰہ آباد دفتر میں بلایا۔جہاں ای ڈی نے اس دوران دو راؤنڈ میں 9 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی۔ جس کے بعد عباس کی جانب سے ان کے سوالات کا جواب نہ دینے پر رات گئے اسے گرفتار کر لیا گیا۔



