
ترنمول کانگریس کاکوئی متبادل نہیں :ممتابنرجی
کولکاتہ:(اردودنیا.اِن) وزیراعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کے روزکہاہے کہ ترنمول کانگریس کے علاوہ کوئی متبادل نہیں ہے ۔اور ریاست میں کوئی دوسری پارٹی اس کی جگہ نہیں لے سکتی ہے۔یہاں منعقدہ ٹی ایم سی کی شیڈول ذات اور شیڈول قبیلے کے رہنماؤں کی ایک میٹنگ میں، انہوں نے کہاہے کہ پارٹی بہتری کے لیے کام کرے گی۔
ممتابنرجی نے کہاہے کہ کوئی دوسری پارٹی ہماری جگہ نہیں لے سکتی کیونکہ ٹی ایم سی نے دنیا میں سب سے زیادہ عوامی فلاح وبہبود کی حکومت دی ہے۔انہوں نے دعویٰ کیاہے کہ بی جے پی نے بھارت کو ختم کردیا ہے اور اب بنگلہ کی بات کی جارہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ زعفرانی پارٹی سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہوئے پروپیگنڈے میں ملوث ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہاہے کہ ہم نے طوفان سے متاثرلوگوں کی مددکے لیے ،ہر ممکن کوشش کی ہے لیکن ہمیں ایک یا دو خامیوں کے لیے تنقیدکاسامناکرناپڑاہے۔
ممتابنرجی نے بی جے پی پر ملک کوفروخت کرنے کا الزام لگایا ہے، اورکہاہے کہ مغربی بنگال کودیکھنے سے پہلے اسے آئینہ دیکھنا چاہیے۔ ریاست میں اپریل سے مئی میں اسمبلی انتخابات ہونے والے ہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ مرکزی حکومت سی اے اے کو واپس لے۔ اور اس کا دعویٰ کیا کہ اس کا وجود ملک کے شہریوں کے لیے خطرہ بنے گا۔



