تلنگانہ کی خبریں

بیوی کو قحبہ گری کیلئے مجبور کرنے والے شوہر کیخلاف مقدمہ

حیدرآباد : /6 نومبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) بیوی کو قحبہ گری کے کاروبار میں ڈھکیلنے اور اسے دھمکانے والے شوہر کے خلاف پولیس پہاڑی شریف نے ایک مقدمہ درج کرلیا ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 25 سالہ خاتون کی شادی 35 سالہ محمد ساجد سے ہوئی تھی اور اسے دیڑھ سال کا بچہ بھی ہے ۔ پولیس نے بتایا کہ محمد ساجد اسے قحبہ گری کے کاروبار میں ملوث ہونے پر مجبور کردیا اور اپنے دوستوں کے ساتھ تعلقات قائم نہ کرنے پر اسے سنگین نتائج کا انتباہ دیتے ہوئے اسے دھمکایا ۔

اپنے شوہر کی ہراسانی سے تنگ آکر متاثرہ خاتون اپنے میکے چلی گئی تھیں جہاں پر اس کے شوہر نے /3 نومبر کو مکان پہنچ کر دیڑھ سالہ بچہ کا اغواء کرلیا اور اسے دھمکاتے ہوئے وہاں سے غائب ہوگیا ۔ پولیس پہاڑی شریف نے اس سلسلہ میں پیٹا ایکٹ اور اغواء کرنے کے دفعات کے تحت ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے ساجد کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔ بتایا جاتا ہے کہ پہاڑی شریف پولیس نے شوہر کو حراست میں لے کر تحقیقات کا آغاز کیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button