٭11 نومبر 1888کو مکہ معظمہ میں پیدائش
٭1898میں بھارت میں آمد
٭1899میں والدہ ماجدہ کی وفات
٭1901 میں ہفتہ وار (المصباح ) کا اجرا
٭1902 ہفتہ وار (الحسن الاخبار) کلکتہ کی ادارت
٭1903 میں درس نظامی سے فراغت
٭1904 انجمن حمایت الا سلام لاہور کے سالانہ اجلاس میں شرکت
٭1905میں عراق کا سفر
٭1905ماہنامہ( الندوہ) لکھنؤ کی معاویہ مدیر
٭1906 الندوہ سے علیحدگی
٭1906 سہ روزہ (وکیل) امرتسر کی ادارت
٭1906 (وکیل) سے علیحدگی اور کلکتہ واپسی
٭1912 ہفتہ وار( الہلال) کا اجرا
٭1915 15 نومبر ہفتہ وار (البلاغ) کا اجرا
٭1916 صوبہ بدر ہونے کی وجہ سے 31 مارچ کی اشاعت کے بعد البلاغ بند ہوگیا
٭1916 7 اپریل رانچی بہار چلے گئے اور شہر سے بہار مور آبادی میں مقیم ہوگئے
٭1920 یکم جنوری رانچی کی نظربندی سے رہائی
٭1920تصنیف صدارت نیز اجلاس آل انڈیا خلافت کانفرنس ناگپور
٭1921 25 اکتوبر صدارت اجلاس پر صوبائی خلافت کانفرنس آگرہ
٭1921 صدارت اجلاس جمعیتہ علماء ہند لاہور
٭1921 10 دسمبر کو گرفتاری مقدمہ ایک سال قید کی سزا
٭1923 06 جنوری قید سےرہائی
٭1925 29ستمبر صدارت اجلاس انڈیا خلافت کانفرنس کانپور
٭1929 27 جولائی صدر مسلم نیشنلسٹ پارٹی
٭1930 قائم مقام صدر آل انڈیا نیشنل کانگریس
٭1931 گرفتاری
٭1931 ستمبر ترجمان القرآن جلد اول کی اشاعت
٭1932 گرفتاری
٭1936 اپریل ترجمان القرآن جلد دوم کی طباعت
٭1940 کانگریس کے صدر منتخب ہوئے اور مسلسل 1946 تک رہے
٭1940 19 مارچ صدر اجلاس کانگریس بمقام رام گڑھ
٭1940 گرفتاری دو برس کی سزا نینی جیل میں قید
٭1942 9 اگست ممبئی میں گرفتاری اور قلعہ احمد نگر میں نظربندی
٭1943 9 اپریل کلکتہ میں اہلیہ کا انتقال
٭1945 15 جون کو رہائی
٭1945 شملہ کانفرنس میں شرکت
٭1946 ( غبار خاطر) اور اور (کاروان خیال) کی اشاعت
٭1946 وزارتی مشن سے گفتگو
1947 15جنوری عبوری حکومت وزیر تعلیم کی حیثیت سے شرکت
٭1947 پندرہ اگست آزاد ہندوستان کی پہلی حکومت میں وزیر تعلیم کانگرس پارلیمانی پارٹی کے ڈپٹی لیڈر
٭1952 پہلے عام انتخابات میں منتخب ہوئے تعلیم ذرائع اور سائنسی تحقیقات کی وزارت
1956 مئی تا جون یورپ اور مغربی ایشیا کا کا خیر سگالی دورہ
٭1956 یونیسکو کی نوی جنرل کانفرنس دہلی کے صدر
٭1957 دوسرے عام انتخابات میں پارلیمنٹ کے رکن منتخب ہوئے
٭1958 15فروری انجمن ترقی اردو ہند کے اجلاس دہلی میں آخری تقریر
٭1958 22 فروری وفات، جامع مسجد کے سامنے اردو پارک میں تدفین عمل میں آئی
عبدالوحید جنیدی جلگاؤں



