گورکھپور:(عبیدالرحمٰن الحسینی)تنظیم پیام انسانیت کے فعال کارکن جناب حافظ ڈاکٹر مجیب احمد صاحب رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے ہیں۔ ان کا نکاح محمد توفیق انصاری کے دختر زہرہ انجم انصاری سے ہوئی۔ نکاح مولانا حسین احمد قاسمی نے پڑھایا۔ تنظیم کے کارکنان اور رفقاء نے نیک تمناؤں اور خوشی کا اظہار کیا ہے۔ اس تقریب میں زوجین کے عزیزو اقارب کے علاوہ علماء کرام وحفاظ عظام میں مولانا حفظ الرحمٰن ندوی، مولانا افتخار ندوی، مولانا عبد اللہ ندوی، حافظ زین اللہ، ڈاکٹر شمیم انصاری وغیرہ نے شرکت فرمائی۔
حافظ شجاعت ٹرسٹ کے جنرل سپروائزر حافظ عبید الرحمٰن الحسینی نے تنظیم پیام انسانیت کے فعال کارکن ڈاکٹر مجیب احمد کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر مجیب احمد کی شادی کے پر مسرت موقع پر ان کی درازی عمر صحت و تندرستی کے لئے دعا گو ہوں کہ خالق کائنات بقیہ زندگی میں بھی خوشیوں کا نزول فرمائے اور انہیں ہمیشہ اپنے کرم اور رحم میں رکھے۔سنت نبوی کی پیروی کرتے ہوئے ولیمہ کی تقریب کل جنتا میرج ہال لوٹن روڈ کولہوئی بازار میں ہوگی



