تلنگانہ کی خبریں

کورٹلہ میں 27نو مبر کو سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم معلوماتی و مسابقتی امتحان کا انعقاد

سوالات کے جوابات وہی صحیح اور معتبر ہونگے جو تیاری کے لیے دیے گئے سیرت کی دیگر کتابوں کے جوابات۔۔۔۔

کورٹلہ:(راست)محمد عبد الرحیم صاحب ایس اے میاتھس و کنونیر سیرت النبی امتحان کی اطلاع کے بموجب عید گاہ مسجد ویلفیئر سوسائٹی کورٹلہ کے زیر اہتمام 27 نومبر 2022بروز اتوار کنگس گارڈن فنکشن ہال میں جماعت ہفتم تا ڈگری کے اردو و انگلش میڈیم کے طلبہ کے لیے سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم معلوماتی و مسا بقتی امتحان کا انعقاد کیا جارہا ہے امتحان کا وقت صبح 10تا 12بجے ہے۔ اس امتحان میں دو گروپس بناے گیے ہیں۔جونیر گروپ جماعت ہفتم تا دہم کے طلبہ پر مشتمل ہے نصاب کے طور پر مو لانا غیاث احمد صاحب رشادی کی کتاب، سیرت کوئز،دی گی۔ جس میں انعام أول 5000 انعام دوم 3000 انعام سوم 2000 رکھا گیا ۔

سینیر گروپ انٹر میڈیٹ تا ڈگری کے طلبہ پر مشتمل ہے جس میں ہمارے حضور اور سیرت کوئز دو کتابیں دی گئی۔ انعام أول 7000انعام دوم 5000انعام سوم 3000 رکھا گیا ۔اس کے علاوہ ہر گروپ میں 5تر غیبی انعامات فی کس 500روپے رکھے گئے ۔اور ہر اسکول وکالج کے ٹاپر کو بھی انعام دیا جائے گا ، امتحانی پرچہ 60سوالات آبجیکٹو ٹایپ اور 40 مختصر جوابی سوالات جملہ 100سوالات پر مشتمل ہوگا ۔

واضح رہے کہ سوالات کے جوابات وہی صحیح اور معتبر ہونگے جو تیاری کے لیے دیے گئے سیرت کی دیگر کتابوں کے جوابات کا اعتبار نہیں ہوگا،پرچہ کی تیاری اور جوابی پرچوں کی جانچ کے لئے شہر کریم نگر کے مولانا مفتی غیاث محی الدین صاحب نائب صدرجمعیۃعلماءضلع کریم نگرکی خدمات حاصل کی جارہی ہیں ۔

محترم مولانا محمد عبد الکریم اسعد ی صاحب امام وخطیب مسجد عیدگاہ کورٹلہ نے کہا کہ موجودہ دور کے طلبہ وطالبات میں سیل فون کے غلط استعمال اور غیر اخلاقی سرگرمیوں میں آۓ دن اضافہ ہو تا جارہا ہے ۔اور نسل نو دین اسلام کی تعلیمات سے دور ہو رہی ہے ایسے میں امت کے طلبہ وطالبات میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات طیبہ سے واقفِ کروانے اور سیرت النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی روشنی میں ان کی زندگیوں کو ڈھالنے کے مقصد سے یہ امتحان کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے ۔

الحمد اللہ اب تک 940 طلبہ نے اپنے ناموں کا رجسٹر یشن کروایا ہے۔اور سوسائٹی کے ممبر س انتظامات میں مسلسل سرگرم عمل ہیں۔مولانا نے تمام اسکولس و کالجس انتظامیہ اور اولیائے طلبہ سے گزارش کی کہ 27 نومبر کے امتحان میں طلبہ کی شرکت کو یقینی بنائیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button