بین ریاستی خبریں

سدھو کا مودی سرکار پر شاعرانہ طنز،’ امیر کے گھر میں بیٹھا کوا بھی مور نظرآتاہے‘

سدھو کا مودی سرکار پر شاعرانہ طنز،’ امیر کے گھر میں بیٹھا کوا بھی مور نظرآتاہے‘

امرتسر:(اردودنیا.اِن)کانگریس لیڈر نوجوت سنگھ سدھو اپنے انوکھے انداز کے لئے جانے جاتے ہیں۔ ان کے بیانات کولے کرمتعدد بار تنازعہ ہوچکا ہے لیکن وہ اکثر ہر معاملے پر اپنی رائے رکھتے ہیں۔ اب ایک بار پھر انہوں نے کسان تحریک کولے کربات کی ہے۔نوجوت سنگھ سدھو نے کسان تحریک کولے کرمرکز میں مودی سرکار پرزبردست حملہ کیا ہے۔

انہوں نے ٹویٹ کیاکہ ’امیر کے گھر میں بیٹھا کوا بھی مور نظرآتا ہے، ایک غریب کا بچہ کیا تمہیں چور نظر آتا ہے؟۔ اس کے بعد انہوں نے ایک اور ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ تمام لوگ غلطیاں کرتے ہیںلیکن جب ایک اچھا آدمی جانتا ہے کہ اس نے غلطی کی ہے تو وہ غلطی کو ٹھیک کرتا ہے۔

فخر گناہ ہے۔بتادیں کہ گذشتہ 70 دنوں سے کسان مرکزی حکومت کے ذریعہ لائے گئے زرعی قانون کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں اور مطالبہ کررہے ہیں کہ مودی حکومت تینوں زرعی قوانین کو واپس لے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button