بین ریاستی خبریںجرائم و حادثات

ممبئی،گھر میں گھس کر 42 سالہ خاتون کی اجتماعی عصمت ریزی- ویڈیو بھی بنایا

ملزمان نے سگریٹ سے خاتون کی شرمگاہ کو جلایا واقعے کی ویڈیو بنائی اور پولیس سے رابطہ کرنے پر اسے وائرل کرنے کی دھمکی دی۔

ممبئی:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں) ممبئی میں ایک 42 سالہ خاتون کی تین افراد نے مبینہ طور پر اس کے گھر میں گھس کر اجتما عی عصمت ریزی کی۔ممبئی پولیس کے ایک افسر نے اتوار کو یہ جانکاری دی۔افسر نے بتایا کہ یہ واقعہ بدھ کی صبح کرلا میں پیش آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم اور متاثرہ ایک ہی علاقے میں رہتے ہیں۔پولیس افسر نے بتایا کہ ملزمان نے خاتون کو ایک ایک کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے ساتھ غیر فطری جنسی فعل بھی کیا۔ملزمان نے سگریٹ سے خاتون کی شرمگاہ کو جلایا اور اس کے سینے اور دونوں ہاتھوں پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔ غنڈوں نے نہ صرف خاتون کے ساتھ بدتمیزی کی بلکہ اس کی فحش ویڈیو بھی بنائی۔ اس نے متاثرہ لڑکی کو دھمکی دی کہ اگر اس نے پولیس کو کچھ بتایا تو وہ اس کی ویڈیو وائرل کر دے گا، جب اس نے پڑوسیوں کو اپنی تکلیف بیان کی تو ایک این جی او سے رابطہ کیا گیا اور ایف آئی آر درج کرائی گئی۔

پولیس افسر نے بتایا کہ تینوں ملزمان کے خلاف تعزیرات ہند کی دفعہ 376 (ریپ)، 376 ڈی (گینگ ریپ)، 377 (غیر فطری جنسی تعلقات)، 324 (خطرناک ہتھیار سے چوٹ پہنچانا) اور دیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انہیں پکڑنے کی کوششیں جاری ہیں۔ حیران کن بات یہ ہے کہ تین غنڈے خاتون کے گھر میں گھس آئے۔ گھر میں گھس کر اس کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا اور کسی کو خبر تک نہ ہوئی۔ ملزمان نے نہ صرف اس کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کی بلکہ اس پر تیز دھار ہتھیاروں سے حملہ کیا اور جلتے ہوئے سگریٹ سے اس کے جسم کے اعضاء کو بھی جلا دیا۔ جب متاثرہ نے اس بارے میں پڑوسیوں کو بتایا تو پولیس کو معاملے کی اطلاع دی گئی۔کرلا پولیس اسٹیشن کے اہلکار نے بتایا کہ پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button