کیرالہ میں انتخابی منشورکی تیاری،ششی تھرورکوذمہ داری دی گئی
تروننت پورم:(اردودنیا.اِن)کانگریس کی کیرل ریاست یونٹ انتخابی منشورکرنے کے لیے پروگرام شروع کرے گی ۔ششی تھرور ریاست کے طلباء اورنوجوانوں سے اپریل کے وسط میں ہونے والے کیرالہ اسمبلی انتخابات سے قبل پارٹی کے منشور تیار کرنے کے لیے اپنا ان پٹ دیں گے۔
کانگریس کے سینئر رہنما اور ترووننت پورم لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ، ششی تھرور کانگریس کی انتخابی منشور کمیٹی کے چیئرمین ہیں اور انہیں پہلی بار پارٹی کے اس اقدام میں شامل کیا جارہا ہے۔اس کے تحت ششی تھرورپارٹی کی انتخابی دستاویزات تیار کرنے کے لیے طلباء ، نوجوانوں ، خواتین ، کاروباری افراد اور معاشرے کے دیگر طبقات سے بات چیت کریں گے۔
تھرور مشہور مصنف اور اسپیکرہیں۔ ریاست کے نوجوانوں،طلباء، خواتین اور کاروباریوں میں ان کا بے حد احترام کیا جاتا ہے۔ ایسی صورتحال میں پارٹی کا یہ اقدام ایک بڑا قدم سمجھا جاتا ہے۔اس سے پہلے ششی تھرورکو ریاست کے کچھ اضلاع میں لوگوں سے ملنے کا کام سونپا گیا تھا
لیکن بعد میں معلوم ہوا ہے کہ وہ ریاست کے تمام اضلاع میں نوجوانوں اور طلبہ سے ملاقات کریں گے۔ پارلیمنٹ میں اجلاس کی وجہ سے وہ ہفتہ اوراتوار کو لوگوں سے ملاقات کریں گے۔




