بین ریاستی خبریں

شرد پوار کو فون پر دی گئی قتل کی دھمکی، نامعلوم شخص کیخلاف معاملہ درج

این سی پی چیف شرد پوار کو ایک فون آیا ہے جس میں انھیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

ممبئی،13دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیاں)  این سی پی چیف شرد پوار کو ایک فون آیا ہے جس میں انھیں جان سے مارنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فون کرنے والے شخص نے پوار کے گھر ’سلور اوک‘ فون کیا تھا اور وہ ہندی زبان میں بات کر رہا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ اس نامعلوم شخص نے ممبئی آ کر پوار کو ہلاک کرنے کی دھمکی دی ہے۔ دھمکی آمیز فون کے بعد گامدیوی پولیس اسٹیشن میں نامعلوم شخص کیخلاف معاملہ درج کرایا گیا ہے۔اس معاملے میں پولیس کا کہنا ہے کہ فون کرنے والے شخص کی شناخت کر لی گئی ہے۔

فون بہار سے آیا تھا اور فون کرنے والے نے پہلے بھی پوار کو فون کر کے دھمکی دے چکا ہے۔ اس وقت پولیس نے اسے حراست میں لے کر پوچھ تاچھ کی تھی اور سمجھا کر چھوڑ دیا تھا۔ اب دوبارہ دھمکی دینے پر پولیس نے ایف آئی آر درج کر لی ہے۔ پولیس کا دعویٰ ہے کہ جلد ہی دھمکی دینے والے شخص کو گرفتار کر لیا جائے گا۔واضح رہے کہ این سی پی لیڈر شرد پوار کچھ ماہ پہلے بھی اس وقت سرخیوں میں آئے تھے جب ایک مراٹھی ٹی وی اداکارہ کو پوار کے خلاف سوشل میڈیا پوسٹ کرنے کے لیے گرفتار کیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button