🌸 گڑیا رانی بڑی سیانی 🌸
گڑیا رانی بڑی سیانی
پل پل ہنستی پل پل روتی
باتیں اسکی بڑی نرالی
گڑیا رانی بڑی سیانی
ہونٹ ہے دیکھو اس کے گلا ہی
بالوں کی رنگت ہے سنہری
گڑیا رانی بڑی سیانی
کام میں ہر وقت کرتی چستی
لمحہ بھر کو دم نہ بھرتی
گڑیا رانی بڑی سیانی
ابو امی سب کے من کو بھائی
گڑیا رانی بڑی سیانی
( ✍️ فہمیدہ تبسّم ریسرچ اسکالر)
یم پی یو پی یس یادادری،نلگنڈہ،تلنگانہ
اردو دنیا نیوز — ہر خبر آپ کے ساتھ!
تازہ خبروں اور خصوصی ویڈیوز کے لیے ہمارے واٹس ایپ گروپ، یوٹیوب چینل اور موبائل ایپ سے جڑیں


