تلنگانہ کی خبریں

جنگاؤں : متفرق خبریں

جنگاؤں : مختلف  صنعتوں کے مالکوں کے ساتھ اجلاس

سرینواس
جنگاوُں:(محمد عابد فیصل قریشی)ضلع جنگاؤں میں مختلف  صنعتوں کے مالکوں کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کیا گیا۔ مغربی زون کے ڈی س پی سرینواس ریڈی نے اجلاس کی صدارت کی جس میں مندرجہ ذیل نکات مشاورت کی گئی ۔

ضلع میں ایک سکیورٹی  کونسل کو قائم کرنے کا فیصلہ لیا گیا۔

 ہر کاروباری معاشرے کی فلاح و بہبود کے لئےسب پہل کرنا ہوگا۔اور یہ حکمت عملی پیش کی گئی کہ  تمام دیہات اور  اہم سڑکوں کو احاطہ کرنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے کی تنصیب کے لئے فنڈ جمع کرنےکے لئے سب کا تعاون ضروری ہے ۔ سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعہ۔ جرائم پر قابو پایا جاسکتا ہے۔
یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر صنعت کار کو اپنی صنعتوں میں کیمرے لگانے کے ساتھ ہی اگلی سڑک کا احاطہ کرنا چاہئے تاکہ وہ عوام کیلئے بھی کارآمد ہو۔ 

سڑکوں پر رونما ہونے والے حادثات کی روک تھام کے لئے اسپیڈ بریکرز کے قیام اور سائن بورڈوں کی تنصیب  پولیس محکمہ کے ساتھ ملکر کرنی ہوگی۔

 اس اجلاس  میں  جنگاؤں کے  رائس مل مالکان  کاٹن مل مالکان  کرشرس۔مل۔مالکان  و دیگر صنعت کاروں  نے شرکت کی ۔ڈی س پی سرینواس ریڈی وردھناپیٹ جنگاؤں  اے سی پی ، جی رمیش ، یس۔ ونود کمار ،سی آئی  ملش ، وشویشر ، سرینواس ریڈی ، چیرالو ، بالاجی سنتوش نے شرکت کی.
_______________________________________________________________________

ضلع جنگاوں کے DCP مسٹر سرینواس ریڈی نے کورونا کا ٹیکہ لیا

سرینواس
جنگاوں:(محمد عابد فیصل قریشی)کوویڈ ویکسن پروگرام کے سلسلہ میں ضلع جنگاوں کے ڈپٹی کمشنر آف پولیس مسٹر بی  سرینواس ریڈی نےگورنمنٹ ہاسپٹل میں کورونا کا ٹیکہ لیا اس موقع پر ضلع جنگاوں کے DM HOڈاکٹر مہندر اور Dy D M HO ڈاکٹر اشوک کمار نے DCP مسٹر پی سرینواس ریڈی کا استقبال کیااور انھیں گلدستے پیش کئے۔
اس موقع پر مسٹر سرینواس ریڈی نے کہا کہ کورونا سے چھٹکارا پانے کے لئیے ہر شہری کو کورونا کا ٹیکہ لینا ضروری ہے انھوں نے کہا کہ ضلع جنگاوں کے محکمہ پولیس کے تمام افسران کو ایک کے بعد ایک کورونا کا ٹیکہ دیا جاے گا۔
اس موقع سے استفادہ حاصل کرنا چاہئیے اس پروگرام میں مسٹر ملیش یادو سرکل انسپکٹر آف پولیس کے علاوہ محکمہ پولیس کے دیگر عہدہ دار اور گورنمنٹ ہاسپٹل کا عملہ موجود تھا۔
َـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
سرینواس
جنگاوُں:(محمد عابد فیصل قریشی)ٹی جی وی پی کے ضلعی سکریٹری ٹنگا کوشک پُلاملاویسی نے آج  نئے راشن کارڈز دینے اور پنشنوں کی اسکیم کی حمایت کے لئے تلنگانہ نوا سماج پارٹی کے زیراہتمام ریلے بھوک ہڑتال کا آغاز کیا۔ان کا یہ کہنا ہے کہ ریاستی حکومت ایک عرصہء دراز سے نئے راشن کارڈس جاری نہیں کر رہی ہے اور جسمانی معذور افراد بھی ماہانہ پنشن سے محروم ہیں۔
 
ایم ایس ایف جنگا وُں  کے ضلعی رہنماؤں راجشیکھر گڑو ، چودرم ۔ امبیڈکر یوتھ ایسوسی ایشن کے صدر کروناکا ر گارو ، چودھری۔ برتھ ڈے ٹری فاؤنڈیشن کے صدر مککا وشنو گارو ، بی جے پی کے سینئر قائدین گاندھی ناگراج اور ایم ایس پی جنگاوُں ضلع انچارج سیسہ شیکھر گوڑا نے بھوک ہڑتال  آغاز کی حمایت کی ان سے ملاقات کر کے  اظہار  یگانگت کیا۔بی جے پی کے  میونسپل کونسلر بوٹلا سرینواس نے شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button