عدالت کا ویب سیریز اسکام 2003 کی نمائش پر پابندی لگانے سے انکار
اس ویب سیریز کے خلاف عبدالکریم تیلگی کی بیٹی ثنا عرفان کی جانب سے ممبئی سول کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی
ممبئی، 23دسمبر:(اردودنیا.اِن/ایجنسیز)عدالت نے تیلگی اسٹامپ پیپر گھوٹالے پر مبنی ویب سیریز اسکام 2003 کی اسکریننگ پر عارضی طور پر پابندی لگانے سے انکار کردیا ہے۔ اس ویب سیریز کے خلاف عبدالکریم تیلگی کی بیٹی ثنا عرفان کی جانب سے ممبئی سول کورٹ میں درخواست دائر کی گئی تھی۔ تاہم اس درخواست کو مسترد کرتے ہوئے عدالت نے ویب سیریز کی اسکریننگ پر پابندی لگانے سے انکار کر دیا. اسٹامپ پیپر گھوٹالے کے اہم ملزم تیلگی کے گھوٹالے پر ویب سیریز 25 دسمبر کو ریلیز ہوگی۔یہ درخواست تیلگی کی بیٹی نے ہنسل مہتا، جنرل منیجر پرسون گرگ اور سونی لیو کے خلاف دائر کی تھی۔ ثنا عرفان کے وکیل نے بتایا کہ انہوں نے درخواست کیوں دائر کی ہے۔
وکیل نے کہا کہ یہ ویب سیریز بنانے سے پہلے عبدالکریم تیلگی کی بیٹی ثنا سے کوئی رضامندی نہیں لی گئی ہے۔ ثنا کا مطالبہ ہے کہ ہمیں بتائیں کہ آپ کا مواد کیا ہے،لیکن ویب میکرز نے ایسا کرنے سے انکار کر دیا۔وکیل کا مزید کہنا تھا کہ ثنا کے مطابق یہ ویب سیریز جس بھی کتاب پر بنائی جا رہی ہے۔ اس کتاب میں دی گئی معلومات گمراہ کن اور غلط ہیں۔ اگر یہ ویب سیریز ریلیز ہوئی تو ان کے خاندان کی امیج خراب ہو گی۔ بتادیں کہ ہنسل مہتا نے اسکام 2003 کو ڈائریکٹ کیا ہے۔ یہ سیریز عبدالکریم تیلگی کی زندگی پر مبنی ہے جس نے سال 2003 میں اسٹامپ پیپر گھوٹالہ کیاتھا۔ اس ویب سیریز کی کہانی ہندی کتاب ’رپورٹرز ڈائری‘ پر مبنی ہے، جسے صحافی اور نیوز رپورٹر سنجے سنگھ نے لکھا ہے۔ اس سے قبل ہنسل مہتا نے پریتک گاندھی کے بارے میں اسکیم 1992 ویب سیریز بنائی تھی جسے کافی سراہا گیا تھا۔ پرتیک نے اس سیریز میں ہرشد مہتا کا کردار ادا کیا تھا۔



